خاندان غلاماں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خاندان غلاماں
Mamluk Sultanate
1206–1290
سلطنت خاندان غلاماں
سلطنت خاندان غلاماں
دارالحکومتدہلی
عمومی زبانیںفارسی (سرکاری)[1]
مذہب
سنی اسلام
حکومتسلطنت
سلطان 
• 1206–1210
قطب الدین ایبک
• 1287–1290
معز الدین کیقباد
تاریخ 
• 
1206
• 
1290
ماقبل
مابعد
چوہان
تومر خاندان
غوری خاندان
Sena Empire
خلجی خاندان

خاندان غلاماں 1206ء سے 1290ء تک ہندوستان میں سلطنت دہلی پر حکمران رہا۔ اس خاندان کا بانی قطب الدین ایبک تھا جو شہاب الدین غوری کی افواج کا جرنیل اور ہندوستان میں غوری سلطنت کے حصوں کا منتظم تھا۔

1206ء میں غوری کی شہادت کے بعد قطب الدین نے غوری سلطنت کے ہندوستانی حصوں پر اپنی حکومت کا اعلان کر دیا۔ اس نے پہلے لاہور کو دار الحکومت قرار دیا جسے بعد ازاں دہلی منتقل کر دیا گیا۔

قطب 1210ء میں انتقال کرگیا جس کے بعد ایک ترک غلام التتمش تخت پر بیٹھا۔ التتمش قطب الدین کا داماد تھا اور التتمش کے بعد آنے والے تقریبا تمام سلاطین اسی کی اولاد میں سے تھے جن میں اس کی بیٹی رضیہ سلطانہ بھی شامل تھی۔ سلطان ناصر الدین شاہ کی افواج کے سپہ سالار غیاث الدین بلبن نے ہندوستان کو منگولوں کے حملے سے بچانے کے لیے تاریخی کارنامے انجام دیے اور بعد ازاں تخت حاصل کیا۔

خاندان غلاماں کی حکومت کا خاتمہ خلجی خاندان کے جلال الدین فیروز خلجی نے کیا جس نے محمد غوری کے دور میں بہار اور بنگال میں استحکام حاصل کیا تھا۔

سلاطین خاندان غلاماں[ترمیم]

سلطان کا نام دور حکومت

قطب الدین ایبک
1206 - 1210

آرام شاہ
1210 - 1211

شمس الدین التتمش
1211 - 1236

رکن الدین فیروز
1236

رضیہ سلطانہ
1236 - 1240

معز الدین بہرام
1240 - 1242

علاؤ الدین مسعود
1242 - 1246

ناصر الدین محمود
1246 - 1266

غیاث الدین بلبن
1266 - 1286

معز الدین کیقباد
1286 - 1290

کیومرث
1290
خلجی خاندان نے خاندان غلاماں کو ہٹا دیا،

بیرونی روابط[ترمیم]

خاندان غلاماں[مردہ ربط]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Arabic and Persian Epigraphical Studies - Archaeological Survey of India"۔ Asi.nic.in۔ 10 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2010