خاندان کا مشترکہ نقطہ نظر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خاندان کا مشترکہ نقطہ نظر (انگریزی: Family nexus) ایک ایسا مشترکہ نقطہ نظر ہے جسے خاندان کے بیش تر ارکان اتفاق رکھتے ہیں۔ یہ خاندان کے واقعات اور دنیا کے تعلقات سے متعلق ہوتا ہے۔ اس اصطلاح کو آر ڈی لائنگ نے وضع کیا جن کا ایقان تھا کہ مشترکہ نقطہ نظر "اس وقت تک قائم رہتا ہے جب تک کہ ہر شخص اسے تار تار نہ کر دے ... اس گروہ کی اندرونی ہیئت نہیں بدلتی ہے۔[1]

یہ تصور "خاندان کے نفسیاتی آلات" کے جیسا ہے ... لاشعوری میں قائم نفسیاتی اساس، خاندان کے گروہ کے ارکان کے لیے مشترک، جس میں وابستگی کے تجربے کا پہلو ایک دوسرے کو کھینچتا ہے۔ "[2]

علاج[ترمیم]

جدید نفسیاتی علاج میں کئی اقسام موجود ہیں، جو مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نفسیاتی تجزیہ بچپن کے تجربوں اور اس سے پس ماندہ جذبات پر زور دیتا ہے حالانکہ فرائڈ نے اپنی بعد کی کتاب Civilization and its Discontents میں سماج کے کردار کا تذکرہ کیا۔ خاندان کے ذریعے علاج میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ خاندانوں کو یکجا کیا جائے تا کہ وہ اپنے معاملات طے کریں۔ مگر یہ مسئلے کی نوعیت کے اعتبار سے خاندان کے مشترکہ نقطہ نظر کے شکار افراد کو بہت کم یا کچھ بھی امداد فراہم نہیں کرے گا۔ کیونکہ اسے ہر اس بات کے افشا یا اشارے کی سزا مل سکتی ہے اور وہ (ایک معاون جالکاری کے فقدان کی صورت میں) خاموش دھمکیوں کے آگے جھک سکتا ہے، بجائے اس کے کہ خطرے سے مستثنٰی ہو اور سابقہ صورت حال سے کچھ مختلف رہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. R. D. Laing, The Politics of Experience (Penguin 1984) p. 73
  2. "F. Diot/J. Villier, "Psychoanalytic Family Therapy"۔ 17 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2018