خانزادہ سلطان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خانزادہ سلطان
شہزادی سلطنت عثمانیہ
معلومات شخصیت
پیدائش 1609ء

استنبول، سلطنت عثمانیہ، موجودہ ترکی
وفات 21 ستمبر 1650ء (عمر: 41 سال)

استنبول، سلطنت عثمانیہ، موجودہ ترکی
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب سنی اسلام
شریک حیات بیرم پاشا
نخاس مصطفیٰ پاشا
والد سلطان احمد اول
والدہ ملکہ کوسم سلطان
بہن/بھائی
خاندان عثمانی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل ایک بیٹی
دیگر معلومات
پیشہ ارستقراطی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خانزادہ سلطان (پیدائش: 1609ء– وفات: 21 ستمبر 1650ء) سلطنت عثمانیہ کی شہزادی تھیں۔ وہ سلطان سلطنت عثمانیہ احمد اول اور کوسم سلطان کی بیٹی تھیں۔

سوانح[ترمیم]

خانزادہ سلطان کی پیدائش 1609ء میں استنبول میں ہوئی۔ اُن کی والدہ ملکہ کوسم سلطان اور والد عثمانی سلطان احمد اول تھے۔ خانزادہ سلطان سلطان عثمان ثانی، مراد رابع اور ابراہیم اول کی بہن تھیں جبکہ سلطان محمد رابع کی پھوپھی تھیں۔ خانزادہ سلطان کی ابتدائی زندگی سے متعلق معلومات بہت کم میسر ہوئی ہیں۔ 22 نومبر 1617ء کو والد احمد اول کا انتقال ہوا تو خانزادہ محض 9 سال کی تھیں۔ 1623ء میں اُن کی شادی بیرم پاشا (وزیراعظم) سے ہوئی جس کا انتقال 26 اگست 1638ء کو ہوا۔ ستمبر 1638ء میں خانزادہ سلطان نے نخاس مصطفیٰ پاشا سے شادی کرلی۔ خانزادہ سلطان کے تین بھائی عثمان ثانی (سوتیلا)، مراد رابع اور ابراہیم اول سلطان بنے اور اُن کا بھتیجا محمد رابع بھی سلطان بنا۔ ابراہیم اول کے عہدِ حکومت میں خانزادہ سلطان کا سیاست و حکومت سے اثر و رسوخ کم ہوتا گیا اور وہ فاطمہ سلطان (دختر احمد اول) اور کایا سلطان کے ہمراہ رہنے لگیں۔ 21 ستمبر 1650ء کو 41 سال کی عمر میں استنبول میں انتقال کرگئیں اور مسجد آیا صوفیہ میں تدفین کی گئی۔ خانزادہ سلطان کی وفات کے وقت اُن کی والدہ کوسم سلطان بقیدِ حیات تھیں۔[1][2]

مزید پڑھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]