خان آرزو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پیدائش: 1689ء

انتقال: 1756ء

فارسی اور اردو شاعر۔ نام سراج الدین علی خان۔ دہلی میں پیدا ہوئے۔ اوائل عمر میں ہی شعر کہنا شروع کیا۔ جوانی میں گوالیار میں منصب دار مقرر ہوئے۔ شہزادہ فرخ سیر کے عہد میں دہلی واپس آئے اور نادر شاہ کے حملہ دہلی کے بعد لکھنؤ چلے گئے۔ اور وہیں انتقال کیا۔ لاش حسب وصیت دلی لا کر دفن کی گئی۔ فارسی اور اردو دونوں کے استاد تھے۔ گو اردو میں کم شعر کہتے تھے مگر اس زمانے کے شعرائے اردو کے استاد مانے جاتے تھے۔ میرتقی میر اور مرزا رفیع سودا۔ خواجہ میر درد ان کو اپنا استاد مانتے تھے۔ تقریباً پندرہ تصانیف ان کے نام منسوب ہیں۔ ایک دیوان فارسی، شرح سکندرنامہ، قصائد عرفی ،گلستان سعدی، سراج اللغات فارسی، غرائب اللغات اردو، تذکرہ آرزو آپ کی مشہور تصانیف ہیں۔