خان عبدالجبار خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
خان عبدالجبار خان
Drkhansahib.jpg

وزیراعلیٰ مغربی پاکستان پہلے
مدت منصب
14 اکتوبر 1955 – 27 اگست 1957
بادشاہ ایلزبتھ دوم
صدر اسکندر مرزا
Fleche-defaut-droite-gris-32.png اول
سردار عبدالراشد خان Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1882  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
وفات 9 مئی 1958 (75–76 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی ایڈورڈز کالج  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

پاکستان کا سیاست دان۔ خان عبدالغفار خان کے بھائی۔پشاور کے مشن کالج میں تعلیم پائی۔ اعلی طبی تعلیم لنڈن میڈیکل سکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج میں ملازم ہوئے۔ ملازمت سے سبگدوش ہو کر میڈیکل پریکٹس شروع کی۔ 1930ء میں عملی سیاسیات میں حصہ لینا شروع کیا اور سات سال بعد صوبہ سرحد میں پہلی کانگرسی وزارت قائم کی۔ جب کانگرس نے وزارتوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو مستعفی ہو گئے بعد ازاں صوبہ سرحد کی دوسری کانگرسی وزارت بنائی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کی وزارت برطرف کر دی گئی اور ان کو ضلع ہزارہ میں نظر بند کر دیا گیا۔ چھ برس تک وہ اسی ضلع میں نظر بند رہے۔ 1954ء میں مرکزی کابینہ میں لے لیے گئے اور وزارت موصلات کا قلمدان ان کے سپرد ہوا۔ اکتوبر 55 میں انھیں مغربی پاکستان کا وزیراعلی نامزد کیا گیا۔ 1957ء میں ان کی وزارت برطرف کر دی گئی۔

قتل[ترمیم]

9مئی 1958ء کو میانوالی سے تعلق رکھنے والے عطا محمد نامی ایک سابق پٹواری نے انہیں لاہور میں ان کے سرکاری افسر بیٹے سعد اللہ خان کی سرکاری رہائش گاہ پر قتل کر دیا۔