خان پور ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خان پور ریلوے اسٹیشن پاکستان کے شہر خان پور میں کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے اور یہاں مرکزی ریلوے لائن سے گزرنے والی کافی ٹرینں رکتی ہیں۔

یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، جھنگ، نوابشاہ، گجرات، جہلم، نوشہرہ، جیکب آباد سبی، اٹک، خانیوال، کوٹری اور نارووال شامل ہیں۔