خباب مولی عتبہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(خباب مولى عتبہ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

خباب مولی عتبہ غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں۔

نام ونسب[ترمیم]

خباب نام،ابویحییٰ کنیت ،خباب بنو نوفل بن عبد مناف کے حلیف اورمشہور صحابی عتبہ بن غزوان کے غلام تھے۔ اپنے آقا کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے ان کی کوئی اولاد نہ تھی [1]

اسلام وہجرت[ترمیم]

ان کے اسلام کا زمانہ متعین نہیں،لیکن قیاس ہے کہ اپنے آقا عتبہ بن غزوان کے ساتھ مشرف باسلام ہوئے ہوں گے، عتبہ قدیم الاسلام تھے، ان ہی کے ساتھ انہوں نے ہجرت کی،آنحضرتﷺ نے ان میں اور تمیم کے غلام خراش بن الصمہ میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات[ترمیم]

مدینہ آنے کے بعد سب سے پہلے بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،پھر غزوہ احد ،غزوہ خندق اور جملہ غزوات میں شریک رہے۔[2]

وفات[ترمیم]

  • 19ھ میں مدینہ میں وفات پائی اس وقت 50 سال عمر تھی ان کی نماز جنازہ خلیفہ مسلمینعمر فاروق نے پڑھائی [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. طبقات ابن سعدجزء3،ق1:382و383
  3. تاريخ الاسلام ووفيات المشاہير والاعلام۔ تاليف: شمس الدين محمد بن احمد بن عثمان الذهبی،دار النشر: دار الكتاب العربی۔ لبنان، بيروت۔