خبروں کے ذرائع
ظاہری ہیئت

خبروں کے ذرائع (انگریزی: News media) یا خبروں کی صنعت (انگریزی: news industry) ان ابلاغ عامہ کی اقسام کو کہا جاتا ہے جو عوام الناس تک خبریں فراہم کرنے پر خود کو مرکوز کرتی ہیں یا عوام کسی طرح مرکوز کر کے اپنی خدمات پہنچاتی ہیں۔ اس میں چھپوائی، اخبارات، خبروں کا نشر (ریڈیو اور ٹیلی ویژن) اور ابھی حال میں رو نما ہونے والی انٹرنیٹ بھی شامل ہے ( بہ شمولآن لائن اخبارات، خبروں کے بلاگ اور یوٹیوب چینل، وغیرہ)۔
خبروں کے چند ذرائع
[ترمیم]- اخبار کا بیشتر حصہ خبروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اخباری دفتر کو کئی ایک ذرائع سے خبریں موصول ہوتی ہیں قومی اور بین الاقوامی خبریں زیادہ تر خبررساں ادارے ہی فراہم کرتے ہیں۔ اور یہ خبریں سب اخباروں کو بھیجی جاتی ہیں اگر اخبار صرف خبر رساں اداروں کی بھیجی گئی خبروں کو ہی شائع کریں تو اخباروں میں یکسانی پیداہوجائے گی حالاںکہ ہر اخبار اپنی ضرورت اور پالیسی کا لحاظ رکھتے ہوئے خبروں کو شائع کرتا ہے۔ اس کے باوجود اخباروں کی انفرادیت باقی نہیں رہے گی اس لیے اخباراپنے خاص وسائل سے زیادہ سے زیادہ خبریں حاسل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ وسائل اخبار کے اپنے عملے کے ارکان ہوتے ہیں۔ انھیں رپورٹر یا نامہ نگار کہاجاتا ہے۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر خبروں کے ذرائع سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Chart – Real and Fake News (2016)/Vanessa Otero (basis) (Mark Frauenfelder)
- Chart – Real and Fake News (2014)آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ journalism.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) (2016آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ pewresearch.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل))/پیو ریسرچ سینٹر