خدمت گاروں کی رہائش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

خدمت گاروں کی رہائش (انگریزی: Servants' quarters) کسی عمارت کے وہ حصے ہیں، جو ایک نجی گھر میں گھریلو ملازم اور عملہ سکونت پزیر ہو سکتے ہیں۔ 17ویں صدی سے لے کر 20ویں صدی تک یہ ایک عام بات تھی جو اکثر کئی بڑے گھروں میں دیکھا گیا تھا۔ کبھی کبھی یہ چھوٹے گھروں میں ایک عام بات تھی کہ اس قسم کے گھر کے بیس منٹ یا اس کے برساتی میں اس قسم کی رہاش واقع ہو۔

خدمات سے بڑی صنعت میں خدمت گاروں کی رہائش[ترمیم]

خدمت گاروں کی رہائش کا انتظام جدید دور میں بھی ہوتا ہے۔ جدید دور میں متمول افراد گھر کے ایک حصے میں اپنے خادموں کی رہائش کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس سہولت کے فراہم کرنے کے پس پردہ یہ مقصد کار فرما رہتا ہے کہ خادم حضرات عند الطلب موجود ہوں۔ اکثر ان لوگوں کے اوقات کار غیر معین ہوتے ہیں یا پھر روز آنہ کے طے شدہ کام اور اوقات کے باوجود بھی انہیں حسب موقع طلب کیا جا تا ہے۔ ایسے خادمین میں خاص طور پر حفاظتی عملے کے لوگ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

اسی طرح سے خدمات فراہم کرنے والے ادارہ جات میں بھی ایسے خدمات کے لیے الگ سے رہائش کی گنجائش کا امکان ہو سکتا ہے جس سے جڑے لوگ موقع و ضرورت کے حساب سے فوری طلب کیے جاتے ہوں۔ ان میں قابل ذکر کئی ستارہ گیرندہ ہوٹل ہیں جن میں سروینٹ کوارٹرس یا پھر خدمت گاروں کی رہائش بھی لا محالہ ہوا کرتی ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

مزید پڑھیے[ترمیم]

  • Mark Girouard۔ Life in the English Country House۔ Yale University Press۔ آئی ایس بی این 0-300-02273-5۔
  • Gervase Jackson-Stops۔ The Country House in Perspective۔ Pavilion Books Ltd.۔ آئی ایس بی این 0-8021-1228-5۔