خرد اقوام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(خرد قوم سے رجوع مکرر)

خرد قوم یا مائیکرو اقوام (انگریزی: Micronation) پانچویں سے ساتویں دنیا کے ممالک کو کہتے ہیں۔ عام طور پر یہ لفظ ان ہی چھوٹی اقوم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جنہیں کوئی بھی خاص فریق یا ملک سے منظوری نہیں ملی ہو۔ اس کی ایک مثال سی لینڈ یا سمندی زمین ہے۔

سی لینڈ

تاریخ[ترمیم]

ابتدائی تاریخ اور ترقی[ترمیم]

سب سے پہلے مائیکرواقوام انیسویں صدی کے شروع میں نظر لگے۔ سب سے قدیم مائیکرواقوام میں سے ایک کوکواس جزیرہ تھا، اس پر كلنس راس خاندان حکومت کرتا تھا۔

رے دودا ایسا سب سے قدیم ملک جوجدید دورتک قائم رہنے میں کامیاب ہو گیا، یہ 1865ء میں کیریبین میں قائم ہوا تھا۔ لیکن یہ ایک باقاعدہ ملک میں تبدیل ہونے میں ناکام رہا لیکن اس کے باجود یہ آج بھی موجودہے اور اس کا ایک منفرد ادب، اپنا بادشاہ اور نشان بھی ہے۔ فی الحال رے دودا کے بادشاہت کے کم از کم چار مدداوے دار ہیں۔

1960 سے 1980 تک کی تاریخ[ترمیم]

اس دور میں بہت سے اچھے زمینی مائیکرو اقوام قائم ہوئے ان میں سی لینڈ (Sealand) سرفہرست ہے اور آج بھی قائم ہے اور سب سے عظیم مائیکرواقوام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ دراصل یہ ایک پرانا قلعہ ہے جس پر دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کے ایک سابقہ میجر رائے بیٹس نے قبضہ کیا۔ اس قلعے کو 1950ء کی رہائی میں خالی چھوڑ دیا گیا تھا۔ رائے نے جنگ کے بعد ماہی گیری اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے مشاغل اختیار کرلئے لیکن برطانوی حکومت کی پابندیوں سے تنگ آکر اس نے بالآخر اس قلعے میں اپنی آزاد ریاست قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ اس نے اپنی بیوی ہوان کے ساتھ یہاں رہائش اختیار کرلی اور اسے برطانیہ سے آزاد ریاست قرار دے دیا۔ اس کو مائیکرونیشن کا امریکا بھی کہا جاتا ہے۔

روز جزائر جمہوریہ 1968ء میں ایک 400 مربع میٹر کے پلیٹ فورم پر بنا تھا۔ یہ اٹلی کے سمندر سے 7 میل (11 کلومیٹر) کے فاصلے پر قائم کیا گیا تھا۔ اس نے اپنی پمفلیٹ شائع کیے اوراسپرانتو کو اپنی قومی زبان کا درجہ دیا۔ لیکن جب اٹلی کی حکومت کو شک ہوا کی یہ بنا ٹیکس بھرے سیاحت سے پیسہ کمانے کی ایک چال ہے۔ تو اٹلی کو حکومت نے اپنی بحریہ کی مدد سے اس ختم کر دیا۔

ستر کی دہائی میں ٹونگا کے قریب ایس ایس کیا نے منروا نام سے ایک چٹانی جزیرے پر اپنے ملک کا قیام کیا اس ملک کی آبادی قل 30،000 نفوس پر مشتمل تھی۔ منروا جمہوریہ، ایک نیا ملک بنانے کے تصور تھا، لیکن جزیرہ بنے کے کچھ ہی وقت بعد ٹونگا نے یہاں اپنی فوج بھیج کر جزیرے پر قبضہ کر لیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی شراکت[ترمیم]

زیادہ تر جدید مائیکرواقوام آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وجود میں آئے ہیں۔

اس علاقے کے اہم مائیکرواقوام: -

ہٹ دریائے رياست- 1970 بمبگا پرانت- 1976 آزاد رینبو کریک ریاست -1980s اتلانٹييم ریاست- 1981 اسنیک ہل رياست- 2003 اے 1يابلوكو- 2010

انٹرنیٹ کے اثرات[ترمیم]

انٹرنیٹ نے جہاں دنیا کو ایک کر دیا ہے ہے وہیں اس کی بدولت نئے مائیکرواقوام بھی قائم ہونے لگے ہیں۔ (مثلا تلوسا ریاست). لیکن ان میں سے زیادہ تر سنگین مذاق سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

بین الاقوامی قانون[ترمیم]

بین الاقوامی قوانین کے مطابق اگر کوئی قوم ان شرائط پر پوری اترے تو وہ اصل میں قوم ہے:

  • مستقل آبادی
  • وضاحت علاقے (Defined Territory)
  • حکومت
  • دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات بنانے کی اہلیت

اگر اپنے شہریوں کو ان کے حقوق دے سکے تو وہ ایک قوم ہے اگرچہ اسے کسی دیگر ملک یا اقوام نے تسلیم کیا ہو یا نہیں۔