خرگوش پالنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خرگوش پالنا (Cuniculture) دنیا بھر میں ایک مفید پیشہ مانا جاتا ہے[1] پاکستان کے چاروں صوبوں میں گھریلوں سطح پر پالا جانا والا جانور ہے اس کی کمرشل فارمنگ نہ ہونے کے برابر ہے خرگوش کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایک خرگوش ایک سال میں جتنے بچے دیتا ہے ان کا مجموعی وزن ایک گائے کے برابر ہوجاتا ہے۔

اور اگر آپ فقط تین خرگوش (دو مادہ اور ایک نر) پالیں تو یہ ایک چھوٹے گھرانے کے لیے سال بھر کے لیے گوشت مھیا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ خرگوش کو پنجرے میں آسانی سے پالا جا سکتا ہے، جسے لوہے کی تاروں یا لکڑی کے تختوں سے کم خرچ میں بنایا جا سکتا ہے۔ آم اور دیگر پھلوں کے کارٹن سے بہت ہی کم خرچ مین ڈربہ بنایا جا سکتا ہے۔ ڈربہ اینٹوں سے چھوٹی دیوار چن کر بھی بنایا جا سکتا ہے۔[2]

حالانکہ یہ قدرتی گھاس اور قدرتی چیزیں کھا کر جلد بڑھنے والا جانور ہے خرگوش حلا ل جانور ہے

اگر آپ کے پاس 10×7 فٹ جگہ ہے تو آپ 10خرگوش سے چھوٹا فارم بنا سکتے ہیں اور گھریلوں سطح پر اپنے گھر کی گوشت کی ضروت پوری کر سکتے ہیں اور منافع بہی کما سکتے ہیں

8مادہ خرگوش اور 2نر سے شروع کریں کراس کے بعد مادہ کی حمل کی مدت 30دن ہوتی ہے، مادہ تیس دن کے بعد بچے دیتی ہے جو 20دن اس کے دودھ پر رہتے ہیں اور پھر گھاس پر آ جاتے ہیں، ڈلیوری کے دو دن بعد مادہ کراس ہو جاتی ہے۔

ایک مادہ ایک ڈلیوری میں4سے 6بچے دیتی ہے جو60سے70دن میں تیار ہو جاتے ہیں خوراک ان کی خوراک میں لوسن مکئی، برسیم، سبزوں کے چھلکے اور بچی ہوئی روٹی کے ٹکڑے وغیرہ شامل ہیں کھل، بنولہ، گندم کا دلیہ، مکئی کا دلیہ، جوار کا دلیہ وغیرہ بھی کھاتے ہیں۔ ثابت اجناس دینے سے انھیں فوراً موشن لگ جاتے ہیں۔[3]

انھیں ہفتہ میں ایک دفعہ اگمنٹین +کال پول سیرپ ایک لیٹر پانی میں تین تین چمچ دیں، ان میں جلد کی بیماری آتی ہے۔ اس میں انھیں آئیورمیکٹن زیر جلد لگائیں ان کی ڈی وارمنگ کے لیے زینٹل 10ml ایک لیٹر پانی میں دیں۔

خرگوش اور دیگر جاندار پالتے وقت اس بات کا بھی دھیان رکھنا بہت ضروری ہے کہ ان کی حیاتیاتی ضروریات کا خیال رکھا جائے اور انھیں بیماریوں یا ان کے شکاریوں سے بچانے کا وقت سے پہلے اہتمام کیا جائے۔

اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تھوڑے پیسے سے شروعات کریں، اچھی طرح پلاننگ کریں اور اس کی افزائش اور کاروبار کے متعلق پہلے سیکھیں اور مکمل معلومات حاصل کریں۔ اور جب تک آپ اچھی طرح سمجھ نہ جائیں تب تک کسی ماہر سے مشورہ کرتے رہیں۔

جب کچھ تجربہ حاصل ہو جائے اور مسائل پہ قابو پانا آسان لگنے لگے تو کاروبار کو بڑھاتے جائیں کامیابی اور خوش حالی آپ کے قدم چومے گی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "پیشہ" 
  2. "ڈربہ" 
  3. "موشن"۔ 01 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2022