خسئی (کھیل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خسئی ایک علاقائی کھیل ہے جس میں ایک ٹانک کو پیچھے موڑ کر، کمر کے پاس، ہاتھ سے پکڑنا پڑتا ہے اور باقی کھیل ایک ٹانگ پر پھدک کر مخالف ٹیم کے دائرے میں بنے مٹی کی ڈھیری کو ٹانگ گرانا ہوتا ہے۔ اس بیچ دونوں ٹیموں کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ کسی طرح ہاتھ اور ٹانگ کا بندھن ٹوٹ جائے۔ جونہی کسی کی ٹانگ ہاتھ سے چھوٹ جاتی وہ کھلاڑی آوٹ ہو جاتا۔ خسئی مشکل کھیل ہے جس میں جسمانی مشقت زیادہ لگتی تھی۔ بچوں کے لیے بہت دیر ایک ٹانگ پر پھدکنا اور ٹانگ پر ہاتھ کی گرفت برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے بچوں کے لیے ایک خصوصی رعایتی قانون نافذ ہوتا ہے۔ بچوں کو ٹانگ پکڑنے اور ایک ٹانگ پر پھدکنے کی بجائے صرف ایک ہاتھ سے ایک کان پکڑنا ہوتا تھا۔ اس بچے کو " غوژچینی" کہتے ہیں۔ بچے کو آوٹ کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ ہاتھ کی گرفت سے کان چھڑوایا جائے، مگر عموما ایسا نہیں کیا جاتا ۔ غوژچینی کا مطلب ہی یہی ہے کہ بچہ خود کو کھیل کا حصہ تو سمجھتا رہے مگر بڑے بچوں کو علم ہوتا ہے کہ وہ کھیل کا حصہ نہیں ہیں اور ان کو آوٹ نہیں کرنا۔