خشکی کا کچھوا
ظاہری ہیئت
خشکی کے کچھوے (انگریزی: Tortoises) ساری عمر خشک پہاڑوں کی کھوجوں اور زمین میں پڑی دراڑوں میں ندی نالوں کے کنارے رہتے ہیں۔ اپنی مضبوط ٹانگوں اور ناخنوں کے مدد سے بڑے بڑے غار کھود لیتے ہیں اور دن کے گرم حصے کے دوران ان میں چھپے رہتے ہیں۔ علی الصبح اور بعد از دوپہر اپنی کمین گاہوں سے نکلتے اور گھاس، پھول اور پھل وغیرہ کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔
عام طور پر پانی کی ضروریات اپنی نباتاتی غذا سے حاصل کرتے ہیں۔ صرف موسم گرما کی شدت کے دوران پانی پیتے ہیں۔ پاکستان میں خشکی کے کچھوؤں کی دو انواع ملتی ہیں۔ خشکی کے کچھوے سبزی اور پھل خور ہونے کی وجہ سے زراعت کے لیے بڑے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ ان کچھوؤں کے جھنڈ کے جھنڈ کھیتوں پر حملہ آور ہو کر سبزیوں اور فصلوں کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں۔