مندرجات کا رخ کریں

خصوصی تعلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈھاکا، بنگلہ دیش کے قومی مرکز برائے خصوصی تعلیم میں ایک خاتون خصوصی ضرورت کے حامل ایک لڑکے کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔

خصوصی تعلیم (انگریزی: special education) جسے انگریزی زبان میں اسپیشنل ایجوکیشن، اسپیشنل نیڈز ایجوکیشن ایکسیپشنل ایجوکیشن (استثنائی تعلیماسپیشنل ایڈ یا محض حروف تہجی کے اختصار کے طور پر SPED (اسپیڈ) کہا جاتا ہے، ایک ایسی کوشش ہے، جس کے تحت طلبہ کو تعلیم اس طرح سے دی جاتی ہے جس سے ان کی انفرادی مختلف ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اصح طور پر اس طریقے کے تحت انفرادی طور پر منصوبہ بند اور منظم زیر نگرانی تدریسی سہولتوں کے انتظامات، حسب ضرورت تبدیل شدہ آلات اور مواد اور آسانی سے دستیاب ترتیبات شامل ہوتے ہیں۔ ان خصوصیات کو اس طرح سے ترتیب دیا جاتا ہے کہ اس سے خصوصی ضروریات کے طالب افراد خود کی صلاحیت کے اعلٰی درجے کا حصول کر سکیں، اپنی درس گاہ میں کامیاب ہوں اور اپنے سماج کا با وقار حصہ بنیں، جو اس وقت ممکن نہیں اگر طلبہ کو صرف روایتی طرز کی تعلیم پہنچائی جائے۔ یہ ایک ایسا تعلیمی طریقہ کار اور خدمات کا مجموعہ ہے جو خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے مخصوص کیے جاتے ہیں۔ یہ تعلیم ان افراد کے لیے ترتیب دی جاتی ہے جنھیں جسمانی، ذہنی، جذباتی یا تعلیمی منطقوں کو سمجھنے اور عام صلاصیتوں کے بچوں کی طرح اپنانے میں کمی کی وجہ سے عام تعلیمی نظام میں مکمل شرکت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

آٹزم (Autistic) سے متاثر بچے جو خصوصی کلاسوں میں انفرادی تعلیم حاصل کرتے یا ان کے لیے اسی طرح کی طرح کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

مقاصد

[ترمیم]

خصوصی تعلیم کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کی تعلیمی، سماجی اور جذباتی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے میں خود مختار اور فعال شہری کے طور پر شامل ہو سکیں۔ یہ تعلیم بچوں کی انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچ سکیں۔

خصوصی تعلیم کی اقسام

[ترمیم]
  • جسمانی معذوری کے حاملین کی تعلیم
  • ذہنی معذوری کے حاملین کی تعلیم
  • سمعی یا سننے میں معذوری کے حاملین تعلیم
  • بصری یا آنکھوں کی بینائی سے معذوری کے حاملین کی تعلیم
  • جذباتی اور نفسیاتی مسائل کے حاملین کی تعلیم
  • سیکھنے کی مشکلات (Learning Disabilities) کے افراد کی تعلیم
  • ترقیاتی خلل (Developmental Disorders)، جیسے آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر

طریقہ کار

[ترمیم]

خصوصی تعلیم میں فرد کی انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیمی منصوبہ (Individualized Education Plan - IEP) تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں استاد، ماہرین تعلیم، والدین اور ماہر نفسیات مل کر ایک جامع منصوبہ بندی کرتے ہیں تاکہ بچے کی ترقی اور سیکھنے میں مدد کی جا سکے۔

وسائل اور معاونت

[ترمیم]
  • خصوصی تعلیم میں کئی قسم کے وسائل استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں شامل ہیں:
  • سمعی و بصری امدادی آلات
  • کمپیوٹر اور سافٹ ویئر پر مبنی آلات
  • ماہر معاون اساتذہ
  • انفرادی اور گروہی تعلیمی سیشنز
  • مشاورتی خدمات

اہمیت

[ترمیم]

خصوصی تعلیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر فرد کو اس کی صلاحیتوں اور ممکنات کے مطابق تعلیم کا حق حاصل ہو، تاکہ وہ معاشرتی طور پر برابر کا رکن بن سکے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی یہ تعلیم ایک انسانی حق تصور کی جاتی ہے اور اقوام متحدہ کی "حقوقِ معذور افراد کی عالمی کنونشن" میں اس کی حمایت کی گئی ہے۔ [1]

حکومتی سطح پر کوششیں

[ترمیم]

خصوصی تعلیم کے فروغ کے لیے نجی، غیر سرکاری اور سرکاری یا حکومتی سطح پر کوششیں عالمی سطح پر کی جاتی رہی ہیں۔ ایسی کوششیں دیگر ممالک کی طرح بھارت اور پاکستان میں بھی کی جاتی رہی ہیں۔ 2019ء میں ایسی ہی ایک کوشش کے تحت پاکستان میں خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے سوات کے اخون بابا شگئی میں 15 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جو خصوصی بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تمام جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ایک پہل ہے۔ کمپلیکس کے لیے 2 کروڑ روپے کی لاگت سے اراضی خریدی جا گئی منصوبے پر تعمیراتی کام کا اعلان کیا گیا۔[2]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]