خطیبانہ سوال
ظاہری ہیئت
خطیبانہ سوال (انگریزی: Rhetorical question) ایسا سوال ہوتا ہے جو معلومات حاصل کرنے کی غرض سے نہیں پوچھا جاتا۔[1] اکثر اوقات اس کا مقصد کسی گفتگو کا آغاز کرنا ہوتا ہے تاکہ مقرر / خطیب یا مصنف اپنی رائے کو کسی موضوع پر ظاہر یا اس پر اصرار کر سکے۔ بابائے اردو مولوی عبد الحق خطیبانہ سوال کی تعریف یوں لکھتے ہیں: ”خطیبانہ سوال جس سے استفہام نہیں بلکہ تاکید متصور ہو۔“[2] شان الحق حقی لکھتے ہیں: ”استفہام، انشائی، سوالیہ انداز جس کا جواب مطلوب نہیں ہوتا، محض زور بیان پیدا کرنے کے لیے آتا ہے۔“[3]
ایک سادہ مثال ہے: ”کیا تمھیں کچھ بھی ٹھیک سے کرنا آتا ہے؟“ یہ سوال سننے والے کی صلاحیت جاننے کے لیے نہیں بلکہ اس کی کمی کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Gideon O. Burton, Brigham Young University. "Rhetorical questions!". specialized language definitions (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2007-10-26. Retrieved 2007-10-19.
- ↑ مولوی عبد الحق (1981)۔ دی اسٹینڈرڈ انگلش اردو ڈکشنری (تیسرا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: انجمن ترقی اردو، ہند۔ ص 1018
- ↑ شان الحق حقی (2005)۔ ابراہیم سعد (مرتب)۔ چھوٹی اوکسفرڈ انگریزی اُردو ڈکشنری (پہلا ایڈیشن)۔ پاکستان: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ ص 517۔ ISBN:978-0-19-597899-5