خلاد بن سوید
خلاد بن سوید | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم ![]() |
خلاد بن سویدانصاری صحابی قبیلہ خزرج سے تھے۔
نام ونسب[ترمیم]
خلادنام،قبیلۂ خزرج سے ہیں، نسب نامہ یہ ہے، خلاف بن سوید بن ثعلبہ بن عمروبن حارثہ بن امرا القیس بن مالک اغربن ثعلبہ بن کعب بن الخزرج بن الحارث بن الخزرج الاکبر
اسلام[ترمیم]
عقبہ ثانیہ سے قبل مسلمان ہوئے اور بیعت میں شرکت کی۔
غزوات اورشہادت[ترمیم]
بدر، احد، خندق میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب تھے،قریظہ کی جنگ میں غزوہ کی نیت سے نکلے،ایک قلعہ کے نیچے کھڑے تھے، بنانہ(حکم القرضی کی بیوی تھی) نامی ایک یہودی عورت نے دیکھ لیا اوراس زور سے چکی گرائی کہ سر پھٹ گیا اسی وجہ سے انتقال ہو گیا،آنحضرتﷺ نے فرمایا ان کو دو شہیدوں کا ثواب ملے گا، لڑائی ختم ہونے کے بعد جب قبیلۂ قریظہ اسیر ہوکر سامنے آیا تو آنحضرتﷺ نے اس عورت کو ڈھونڈ کر قتل کروادیا،اس واقعہ میں عورتیں قتل سے محفوظ رہی تھیں۔
اولاد[ترمیم]
دو لڑکے چھوڑے اور دونوں صحابی تھے ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں ابراہیم ،سائب۔[1][2]