خلاصہ تفسیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خلاصہ تفسیر

پس منظر :

  دور حاضر میں رمضان کے مہینہ میں نماز تراویح کے بعد مختلف مساجد میں قرآن کی ایات کی مختصر تفسیر بیان کی جاتی ہے۔ یہ قابل تحسین شعار ہے۔اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہر ہر آیت کا لغوی اور اصطلاح معنی بیان کیا جائے لیکن توضیح کے لیے تھوڑا بہت بیان بھی ضروری ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن صاحب نے ایک کوشش کی کے تمام آیات کا خلاصہ ائمہ اکرام ،خطباء،علماءاور مبلغین کے لیے تیار کیا تاکہ بیان میں آسانی ہو.

توضیح نام :

                یہ کتاب پورے قرآن مجید کے چنیدہ پہلوں کا نچوڑ ہے۔اس میں طوالت تحریر سے بچتے ہوئے مختصر اور دل کش انداز میں پورے قرآن حکیم کا خلاصہ درج ہے۔ ہر سورت کا علاحدہ تعادف کے ساتھ اس سورت کی درخشندگی اور اہم نقطون کی طرف اشارہ ہے اسی لیے یہ کتاب خلاصہ تفسیر المسمی "زبدة تفسيرالقران فی شہر رمضان" کے نام سے ہے.

مصنف :

    یہ کتاب پروفیسر مفتی منیب الرحمن کی تصانیف میں سے ایک ہے۔ آپ صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان اور چیئر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ہیں۔ اس کے ساتھ مختلف دورون پر اندرون اور بیرون

پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں۔مفتی اعظم پاکستان ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ اپنا ہو یا پرایا آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور آپ کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے.

خصوصیات کتاب :

1-اس کتاب میں ہر سورت کا مختصر تعارف ترتیب نزول اور ترتیب مصحف کے اعتبار سے نمبر بتانے کے بعد چنیدہ پہلوں پر نظر ڈالنے کے ساتھ اگر حدیث کا حوالہ ہے تو کتاب اور حدیث نمبر درج کیا ہے۔

2-مختصر انداز میں آیات کی تفسیر جس سے ایک عام قاری باسانی فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔

3-زبان کی سلاست اور ادب کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے،متناسب الفاظ کا چناؤ بغیر کسی مسلکی اختلاف کے اچھوتے انداز میں اس کتاب کو تحریر کیا ہے.

مصنف کی دیگر کتابیں:

مفتی صاحب کی متعدد کتابین ہیں جو کے یہ ہیں۔

1- تفہیم المسائل (12جلدین)

2-تفسیر سورت النساء

3-اصلاح اعمال و عقاید وغیرہ