خلیفہ بن زائد آل نہیان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خلیفہ بن زائد آل نہیان
Khalifa bin Zayed Al Nahyan
Khalifa Bin Zayed Al Nahyan-CROPPED.jpg
خلیفہ بن زائد آل نہیان، 1997
صدر متحدہ عرب امارات
دفتر سنبھالا
3 نومبر 2004
وزیر اعظم مکتوم بن راشد آل مکتوم
محمد بن راشد آل مکتوم
پیشرو مکتوم بن راشد آل مکتوم (قائم مقام)
ذاتی تفصیلات
پیدائش جنوری 1948 (عمر 68)
العین، ریاستہائے ساحل متصالح
(اب متحدہ عرب امارات)
شریک حیات شمسہ بنت سہیل
مذہب اسلام

شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان (عربی: خليفة بن زايد بن سلطان آل نهيان) (پیدائش 1948ء)، جنہیں عمومی طور پر شیخ نہیان یا شیخ خلیفہ کے نام سے پکارا جاتا ہے، متحدہ عرب امارات کے موجودہ صدر اور ابوظہبی کے امیر ہیں۔ اپنے والد زائد بن سلطان آل نہیان کی وفات کے بعد انہیں یہ دونوں عہدے 3 نومبر، 2004ء کو ملے، گو کہ وہ والد کی علالت کے باعث کچھ عرصہ قبل سے ہی عملی طور پر تمام انتظامی امور کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ وہ ابوظہبی ترقیاتی فنڈ کے موجودہ چئیرمین بھی ہیں۔

4 جنوری، 2010ء کو دبئی میں برج خلیفہ کے افتتاح کے موقع پر ان کا نام بین الاقوامی میڈیا پر ابھر کر اس وقت سامنے آیا جب دبئی کے امیر نے افتتاح سے قبل برج دبئی کا نام بدل کر ان کے اعزاز میں برج خلیفہ کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق اس کی وجہ ابوظہبی کی جانب سے دبئی کو دی جانے والی امداد بتائی جاتی ہے۔