خلیل آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

خلیل آباد ہندوستان کے صوبے اتر پردیش کا ایک شہر ہے جو ضلع بستی اور گورکھپور کے درمیان واقع ہے اس شہر کی آبادی بہت ہی مختصر ہے کسی زمانے میں یہ شہر فیکٹریوں کا شہر ہوا کرتا تھا یہاں ایک نواب بھی گزرے ہیں جن کے نام پر اس کا نام خلیل آباد رکھا گیا ہے اس شہر کو کاروبار کے لحاظ سے ایک بدقسمت شہر بھی کہا جا سکتا ہے آپ کو یہاں پر ایسی متعدد فیکٹریاں مل جائیں گی جو ایک قلیل مدّت تک چلنے کے بعد آج بند پڑی ہوئی ہیں اور کھنڈر میں تبدیل ہو رہی ہیں یہاں کے لوگ زیادہ تر دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے اوسط طبقہ کے لوگ ہیں حالانکہ آج بھی یہاں پر کافی تعداد میں ڈالڈا، سوت اور بھی کئی قسم کی چیزوں کی فیکٹریاں قائم ہیں یہاں پر نواب خلیل الرحمٰن کا ایک قلعہ تھا جو اب پولس کی چھاؤنی کا کام دیتا ہے اس قلعہ کے اندر ایک سرنگ ہے جو کبیر کی مرقد کے سو میٹر دور مگہر میں کھلتی ہے جہاں پر ایک مسجد واقع ہے اور جہاں پر یہ سرنگ نکلی ہے اس کے اوپر ایک عمارت بنی ہوئی ہے جس میں اب ایک مدرسہ چلتا ہے یہاں کی آب و ہوا آبادی کے کم ہونے کی بنا پر اچھی ہے اور یہاں کے لوگ بھی نرم طبیعت کے اور خوش مزاج قسم کے ہیں۔