خواب ساطع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوابِ ساطِع (lucid dream) اصل میں ایسے خوابوں کو کہا جاتا ہے کہ جو انتہائی واضح اور روشن اور ساطع۔[1] ہوتے ہیں۔ ایسے خوابوں کا تجربہ بہت سے افراد کو ہوتا ہے کہ جب انھیں خواب کے دوران یہ احساس بھی ہو رہا ہوتا ہے کہ وہ کوئی خواب دیکھ رہے ہیں اور خواب بھی جاری رہتا ہے۔ خواب ساطع کی حالت میں آگاہی اس درجے تک پائی جا سکتی ہے کہ وہ شخص فی الحقیقت حالت نیند میں ہونے کے باوجود خواب کا احساس بیدار کرنے والے اعصابی عوامل کو حقیقی سمجھ سکتا ہے؛ ماہرین نفسیات کے مطابق فہم تین اقسام سامنے آتی ہیں اور یہ وہ حالتیں یا اقسام ہیں کہ جن کی مدد سے ایک شخصیت، حالت بیداری میں اپنا طبیعی وجود برقرار رکھتی ہے، ان اقسام میں؛ 1 فہم المظاہر (phenomenal-awareness) یعنی رونما ہونے والے حالات و واقعات و مظاہر کی فہم، 2 فہم الذاتی (self-awareness) یعنی اپنی ذات اور اپنے وجود اور اس کے رویوں کے بارے میں فہم و ادراک اور 3 مابعد الفہم (meta-awareness) یعنی دماغ میں رونما ہونے والی اندرونی شعوری و عقلی حالتوں اور کیفیات کی فہم۔ حالت بیداری میں یہ تمام اقسام فہم موجود تسلیم کی جاتی ہیں اور جبکہ حالت نیند میں ابتدائی دو اقسام فہم ماہرین نفسیات کے مطابق موجود ہوتی ہیں جبکہ تیسری قسم یعنی مابعد الفہم سوتے ہوئے جسم میں ناپید ہوتی ہے؛ ماسوائے ایک حالت نیند کے جس کو خواب ساطع کا نام دیا گیا ہے[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک اردو لغت میں ساطع کا مفہوم۔
  2. Consciousness during dreams. Cicogna PC, Bosinelli M. Conoscious Cogn. 2001 Mar;10(1):26-41