خواجہ احمد نصیر آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خواجہ احمد نصیر آبادی (1241ھ) ایک حنفی فقیہ، داعی اور شیخ طریقت تھے۔ رائے بریلی میں 1241ھ میں ولادت ہوئی۔ تعلیم سید محمد نصیر آبادی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سخاوت علی جونپوری سے اعلی تعلیم حاصل کی۔سلسلہ احسنیہ مجددیہ کے شیخ شاہ یار محمد سے بیعت کی جو سید شاہ نجم الہدی نصیر آبادی کے خلیفہ تھے۔ اس کے بعد سید محمد نصیر آبادی سے بیعت کی سید احمد بریلوی کے خلیفہ تھے، سید محمد نصیر آبادی سے مجاز بیعت و ارشاد ہوئے۔ بعد ازیں ان کو سفر حج کے دوران شاہ محمد یعقوب دہلوی مہاجر مکی نے طرق اربعہ میں اجازت و خلافت عطا کی۔ اودھ و اطراف اودھ میں دعوت و ارشاد کا کام کیا، 1289ھ کو اڑتالیس سال کی عمر میں وفات پائی۔ ان کے خلفاء میں فخر الدین خیالی اور شاہ ضیاء النبی رائے بریلوی کا نام زیادہ نمایاں ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، لاہور، 1980ء،صفحہ 160۔