خواجہ خان عالم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

خواجہ محمد خان عالم خواجگان باؤلی شریف کے جد اعلیٰ ہیں۔

ولادت[ترمیم]

محمد خان عالم کی ولادت 6 دسمبر 1813ء کری شریف جلالپور جٹاں میں ہوئی۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

خواجہ خان عالم بڑے وجیہہ اور زور آور تھے ابتدائی عمر میں ان کا پیشہ سپہ گری تھا مگر اچانک دل کی ایسی کیفت ہوئی کہ راہ سلوک پر چل پڑے ۔

بیعت و خلافت[ترمیم]

خواجہ محمد نامدار نتھیال شریف کے مرید اور خلیفہ تھے اور انہی کے حکم پر باؤلی شریف شریف تشریف لے گئے۔میاں محمد بخش عارف کھڑی ان کی زیارت کے لیے باؤلی شریف آتے تھے۔

اولاد[ترمیم]

خواجہ خان عالم کی شادی باؤلی شریف میں ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے ہوئے خواجہ محمد بخش اور خواجہ غلام محی الدین اپنے وقت کے اولیاء میں سے تھے۔

وفات[ترمیم]

23 فروری 1871ء 3 ذی الحجہ 1288ھ باؤلی شریف سرائے عالمگیر گجرات میں مزار ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اولیائے پنجاب ،انجم سلطان شہبازصفحہ 115 ورگو پبلشر لاہور