خواجہ خدا بخش خیر پوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
خواجہ خدا بخش سے مغالطہ نہ کھائیں۔
خواجہ خدا بخش خیر پوری
ادیب
پیدائشی نامخواجہ خدا بخش
قلمی نامخواجہ خدا بخش خیر پوری
ولادت1737ء تلمبہ
ابتداخانیوال، پاکستان
وفات1834ء خیرپور ٹامیوالی (پنجاب)
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نعت
ویب سائٹ/ آفیشل ویب سائٹ

خواجہ خدا بخش خیر پوری ملتانی خیر پور ٹامیوالی ضلع بہاولپور کی معروف روحانی شخصیت ہیں۔

نام و نسب[ترمیم]

نام خواجہ خدا بخش۔ لقب:ملتان کی نسبت سے "ملتانی" مرشد کے حکم سے خیرپور تشریف لائے تو "خیرپوری" کہلائے۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: خدا بخش بن جان محمد بن عنایت اللہ بن حسن علی بن محمود جیو بن محمد اسحاق بن علاؤ الدین۔ آپ کے بزرگوں میں سے محمود جیو کو بخاری زبانی یاد تھی اور صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔ آپ کے والد قاضی جان محمد عالم باعمل اور صاحب زہد و تقویٰ بزرگ تھے۔ قصبہ تلمبہ میں رہتے تھے۔

ولادت[ترمیم]

خواجہ خدا بخش کی ولادت 1150ھ، مطابق 1737ء کو "قصبہ تلمبہ" (ضلع خانیوال کا ایک تاریخی قصبہ، ملتان سے سو کلومیٹر دور ہے) میں ہوئی۔

تحصیل علم[ترمیم]

آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی پھر ذرا بڑا ہونے پر مزید تعلیم کے لیے والد ماجد کے کہنے پر دہلی تشریف لے گئے اور "مدرسہ رحیمیہ دہلی" میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی شاگردی اختیار کی۔ اور ان سے دینی علوم کی تکمیل کی دہلی میں قیام کے دوران میں تحصیل علم کے ساتھ ساتھ آپ نے چند دیگر مشائخ سے روحانی استفادہ بھی کیا۔

بیعت و خلافت[ترمیم]

خواجہ حافظ محمد جمال اللہ ملتانی کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خلافت سے مشرف ہوئے۔

وفات[ترمیم]

خواجہ خدا بخش کی وفات بروز جمعرات، یکم صفر المظفر 1250ھ، مطابق جون 1834ء کو ہوئی۔ آپ کا مزار "خیرپور ٹامیوالی" ضلع بہاولپور میں ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]