خواجہ شیخ یحی مدنی
ظاہری ہیئت
خواجہ شیخ یحی مدنی سلسلہ چشتیہ کے اکابرین میں شمار ہوتے ہیں
نام و لقب
[ترمیم]آپ کا نام محی الدین، لقب یحی مدنی اور کنیت ابویوسف ہے۔
سلسلۂ نسب
[ترمیم]آپ کے والد کا نام شیخ محمد ہے جن کا سلسلۂ نسب کمال الدین علامہ تک پہنچتاہے۔
ولادت
[ترمیم]آپ 20 رمضان المبارک 1010ھ کو بمقام احمد آباد گجرات پیدا ہوئے۔
بیعت و خلافت
[ترمیم]آپ اپنے جد امجد شیخ محمد کے خلیفہ وقائم مقام تھے۔ آپ نے حضور نبی اکرم ﷺ کے اشارہ پر مدینہ طیبہ کی سکونت اختیار کی تھی۔ تقریباً چودہ سال وہاں رہے۔
وفات
[ترمیم]مدینہ منورہ میں 28صفر 1101ھ کو وصال فرمایا۔ آپ کا مزار مبارک مدینہ طیبہ میں جنت البقیع میں عثمان غنی کے مزار مبارک کے قریب ہے۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تذکرہ خواجگان تونسوی، جلد اول صفحہ 54،پروفیسر افتخار احمد چشتی چشتیہ اکادمی فیصل آباد پاکستان