خواجہ عبدالرحیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خواجہ عبد الرحیم ۔ بیرسٹر ۔ گورنمنٹ کالج‘ لاہور سے بی اے کرنے کے بعد کیمبرج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ آپ علامہ اقبال کی شخصیت سے بہت متاثر تھے۔ علامہ اقبال نے جب گول میز کانفرنس کے موقع پر کیمبرج کا دورہ کیا تو ریلوے اسٹیشن پر استقبال کرنے والوں میں خواجہ صاحب بھی شامل تھے۔ آپ اکثر قانونی نوعیت کے سوالات پر علامہ اقبال سے رجوع کرتے رہتے۔ علامہ اقبال نے اپنے ایک مکتوب مورخہ 17 جنوری 1932 میں آپ کو سود کی حیثیت‘ ملکیت اراضی کے حوالے سے اجتہاد سے متعلق جواب دیتے ہوئے تحریر کیا کہ وہ خطبات کا مطالعہ ضرور کریں۔ خواجہ عبد الرحیم کا انتقال 5 نومبر 1974ء کو لاہور میں ہوا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات