خواجہ محمد فیض اللہ تیراہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خواجہ محمد فیض اللہ تیراہی آپ فاروقی النسل ہیں خواجہ نور محمد چوراہی کے والد ہیں[1]

نام ولقب[ترمیم]

ان کا نام خواجہ محمد فیض اللہ۔

لقب[ترمیم]

شیخ العارفین۔ علاقہ تیراہ کی نسبت سے’’تیراہی‘‘ کہلاتے ہیں۔

سلسلہ نسب[ترمیم]

آپ کا شجرۂ نسب 34 واسطوں سے خلیفہ دوم امیر المؤمنین سیّدنا عمر فاروق اعظم سے ملتا ہے۔ خواجہ محمد فیض اللہ بن خان محمد بن علی محمد بن شیخ سلیمان بن سلطان شیخ الاسلام بن عبدالرسول بن عبد الحئی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ امام رفیع الدین بن شیخ نصیر الدین بن شیخ سلیمان بن شیخ یوسف بن شیخ اسحاق بن شیخ عبد اللہ بن شیخ شعیب بن شیخ احمد بن شیخ یوسف بن شیخ شہاب الدین علی الملقب بہ فرخ شاہ کابلی بن شیخ نصیر الدین بن شیخ محمود بن شیخ سلیمان بن شیخ مسعود بن شیخ عبد اللہ (الواعظ الاصغر) بن شیخ عبد اللہ (الواعظ الاکبر) بن شیخ ابوالفتح بن شیخ اسحاق بن شیخ ابراہیم بن شیخ ناصر بن شیخ عبد اللہ بن عمر بن حفص بن عاصم بن عبد اللہ بن سیّدنا عمر فاروق اعظم[2][3]

تاریخِ ولادت[ترمیم]

آپ کی ولادت 1143ھ مطابق 1730ء کو تیزئی شریف نزد وادیِ تیراہ(اس وادی کا اکثر کا حصہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر مشتمل ہے اور کچھ حصہ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ہے) میں ہوئی۔

تحصیلِ علم[ترمیم]

آپ کا خاندان ایک علمی و روحانی خاندان تھا۔ درس و تدریس وعظ و نصیحت ان کا آبائی سلسلہ تھا۔ آپ کے والد قاضی خان محمد موضع شادی خیل نزد شہر کوہاٹ (سرحد) میں درس دیا کرتے تھے اور فتویٰ نویسی میں مہارتِ تامہ رکھتے تھے۔ فنِ تحریر میں اُن کا کوئی ثانی نہ تھا۔ عالم اجل اور فاضلِ بے بدل تھے۔ حلقہ درس و تدریس اتنا وسیع تھا کہ دُور دُور سے لوگ آکر استفادہ کرتے تھے۔ آپ نے بھی علومِ متداولہ کی تعلیم والد ماجد سے حاصل کرکے اکیس سال کی عمر میں فراغت حاصل کرلی۔

بیعت و خلافت[ترمیم]

شاہ جمال اللہ کے حکم سے شاہ محمد عیسیٰ سے بیعت و خلافت حاصل تھی

وفات[ترمیم]

آپ کی وفات 8/ ربیع الاول 1245ھ مطابق ِستمبر/ 1829ء کو تیزئی شریف وادیِ تیراہ افغانستان میں ہوئی اور وہیں مدفون ہیں۔[4]

اولاد[ترمیم]

آپ کے پانچ فرزند تھے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انوار شاہ ولایت صفحہ 583، مفتی محمد دین چشتی مکتبہ شاہ ولایت خانپور شریف چکوال
  2. فیضان علی پور المعروف انوار تیراہ شریف، صفحہ 39، محبوب احمد المعروف خیر شاہ، مطبع خادم پنجاب پریس امرتسر
  3. برکات نقشبندیہ مع انوار تیراہی صفحہ 131محمد شفیع نقشبندی۔ سجادہ نشین چورہ شریف ضلع اٹک
  4. تاریخ مشائخِ نقشبندمحمد صاق قصوری:صفحہ456 زاویہ پبلشر داتا مارکیٹ لاہور
  5. انوار تیراہی معروف بہ گلزار نوری محمد عادل شاہ، مطبع نولکشورواقع لاہور 1910ء