خواجہ محمد نامدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

خواجہ سید ہادی محمد نامدار شاہ نتھیالوی دربار عالیہ نتھیال شریف ضلع اٹک کے بانی ہیں۔

نام[ترمیم]

ان کا نام محمد مدار شاہ اور لقب ہادی تھا۔

راہ سلوک[ترمیم]

آپ دینی علم حا صل کر رہے تھے۔ کہ ایک دفعہ خو اب میں خواجہ نور محمد چوراہی نے انہیں حکم دیا کہ فو راً مجھ بیعت حا صل کر و استاد گرامی سے اجازت لے کر ہا دی نا مدار شاہ نور محمد تیراہی کے پاس تیزئی شریف (وادی تیراہ) پہنچے ہا دی نا مدا رشاہ نے خوا ب وا لی نورا نی صورت کو پہلی ہی نظر میں پہچان کر بغیر کسی تا مل کے شر ف بیعت حا صل کیا۔ اپنی استعدا د کے مطابق کچھ تحا ئف بھی پیش کیے ہا دی نا مدا ر نے با رہ سال تک اپنے پیر کا مل کی نہا یت ہی جا نفشانی اور محبت سے خدمت سر انجام دی۔ اور نور محمد تیراہی کی نظر التفا ت و شفقت بھی حد درجہ آپ پر مبذول رہی۔ جب ہا دی نامدا ر نے نور محمد تیراہی کی صحبت کیمیاء اثر سے درجۂ کمال حا صل کیا۔ تو پیر ومرشد نے آپ کو اجا زت و خلا فت سے نوا ز کر علا قہ پنجا ب و ہندو ستان کی طر ف روانہ فر مایا ہا دی نا مدا ر کی ذات والا صفا ت سے بہت سی مخلو ق خدا نے فیض حا صل کیا۔ جب کو ئی نور محمد تیراہی کی خدمت میں علا قہ پنجا ب (ہندوستان) سے حا ضر ہو تا تو اس سے کہتے کہ بھا ئی ہم نے آپ کی طر ف ایک با ز چھو ڑا ہو ہے اس کی با زیا ں اور بلند پروا زیاں قا بل دید ہیں۔ شا ہ نامدار کو نور محمد تیراہی نے ہا دی نامدا ر شا ہ کا لقب عطا فر مایا تھا۔ ایک دفعہ جنا ب بابا جی صا حب کی خدمت عالیہ میں تیزئی شریف تشریف لے گئے۔ آپ نہا یت خو ش ہو ئے اور فر ما یا کہ اﷲ تعالیٰ نے مجھے یہ استعدا د ودیعت فر مائی ہے کہ میں شا ہ نا مدا ر جیسے لا کھ خلیفے تیا ر کر دوں لیکن میں کسی شخص میں اس جیسی استعداد و صلا حیت نہیں دیکھتا۔

نتھیال آمد[ترمیم]

آپ نے نور محمد تیراہی کے حکم کے مطابق موضع نتھیال شریف ضلع اٹک میں مستقل رہائش اختیار کر لی تھی۔ آپ کی اولاد میں سے حضرت پیرفضل شاہ ؒ صاحب نہا یت با کمال بزرگ تھے۔ آپ عالم با عمل ،صاحب کشف تھے۔ مکتوبات شریف میں خاص عبور حاصل تھا۔ شریعت مطہر ہ کے سخت پا بند تھے۔

خلفاء[ترمیم]

خواجہ چنن شاہ آلو مہار شریف ،خواجہ محمد خان عالم باؤلی شریف، اترولی شریف (انڈیا)،شیخ احمد جیو روپڑ شریف، خواجہ نظام الدین کیانویکئیاں شریف و دیگر کئی نقشبندیہ مراکز کا سرچشمہ آپ ہی ہیں ۔

وفات[ترمیم]

ان کی وفات 7 جمادی الاول 1259ھ بمطابق 1843ء میں ہوئی آپ کا مزار نتھیا ل شریف ضلع اٹک میں ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اولیائے پنجاب ،انجم سلطان شہبازصفحہ 116 ورگو پبلشر لاہور