مندرجات کا رخ کریں

خواجہ محمد پارسا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خواجہ محمد پارسا سلسلہ نقشبندیہ کے بہت بڑے بزرگ ہیں

نام

[ترمیم]

پورا نام محمد بن محمد بن محمود حافظی بخاری المعروف بہ "خواجۂ پارسا"۔ آپ حافظ الدین کبیر محمد بخاری کی نسل میں سے تھے اور خواجہ بہاؤ الدین نقشبندی کے معروف خلفاء میں سے تھے۔ آپ حافظِ فروع و اصول اور جامع معقول و منقول، فائق علی الاقران تھے

پیدائش

[ترمیم]

739ھ بخارا میں پیدا ہوئے۔ علوم اپنے شہر کے علما و فضلاء سے پڑھے اور فقہ کو ابو طاہر محمد بن محمد بن حسن طاہری کے تلمیذ صدر الشریعہ عبید اللہ محبوبی سے حاصل کیا اور کتاب "فصل الخطاب"، "حقائق علم لدنی" اور "دقائق طریق نقشندی" میں تصنیف کی۔ نفخات الانس میں لکھا ہے کہ آپ حج و زیارت کے لیے بخارا سے روانہ ہوکر نسف، صغانیاں، ترمذ، بلخ، ہرات اور جام وغیرہ سے گذرے جہاں کے علما و رؤسا نے آپ کی بڑی تکریم کی۔ جب حج سے فارغ ہوئے تو آپ کو کچھ امراض لاحق ہوئے یہاں تک کہ آپ نے طواف وداع سواری پر کیا اور مدینہ منورہ کو تشریف لے گئے۔

وفات

[ترمیم]

زیارت حرمین سے فارغ ہو کر 822ھ مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ مولانا شمس الدین محمد بن حمزہ فناری نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور جمعہ کی رات کو حضرت عباس کے قبہ کے پاس دفن کیا[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. خزینۃ الاصفیاء جلد سوم، غلام سرور لاہوری،صفحہ 76،مکتبہ نبویہ لاہور