خوبانی
ظاہری ہیئت

خوبانی (Apricot) کے درخت کا تعلق پودوں کے گلابیہ (Rosaceae) خاندان سے ہے۔ اس کی شکل زرد آڑو جیسی ہوتی ہے لیکن اس کی جلد آڑو کے بر عکس روئیں دار نہیں ہوتی۔ خوبانی کے درخت معتدل پہاڑی آب و ہوا میں بہت اچھی طرح اُگتے ہیں۔ یہ درخت خشک موسم کے خلاف کافی مزاحم ہوتے ہیں۔ خوبانی کے درخت کی عمر زیادہ سے زیادہ سو سال ہو سکتی ہے۔
خوبانی تازہ بھی کھائی جاتی ہے اور خشک کر کے ڈبوں میں محفوظ بھی کی جاتی ہے۔ خوبانی وٹامن اے حاصل کرنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ اس میں قدرتی شکر وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔ خشک خوبانیوں میں بھی آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔
ماہرین نباتیات کا کہنا ہے کہ خوبانی کا اصل وطن چین ہے۔ آج کل خوبانی کرہ ارض کے ہر معتدل خطے میں پیدا ہوتی ہے۔ خوبانی کی پیداوار میں ترکیہ سر فہرست ہے۔ یہ پاکستانی پہاڑی علاقوں میں بھی وافر پیدا ہوتی ہے۔
پیداوار
[ترمیم]| درجہ | ملک | پیداوار (ٹن) |
|---|---|---|
| 1 | 795,768 | |
| 2 | 460,000 | |
| 3 | 365,000 | |
| 4 | 269,000 | |
| 5 | 247,146 | |
| 6 | 192,500 | |
| 7 | 189,711 | |
| 8 | 122,405 | |
| 9 | 119,400 | |
| 10 | 98,772 | |