خوراک مرگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

خوراک مرگ (lethal dose) جس کے اوائل کلمات LD اختیار کیۓ جاتے ہیں ، کسی بھی مادے (زہر یا دوا بھی) یا تابکاری کی ہلاکت خیزی کے بارے میں اندازا لگانے کا ایک پیمانہ ہے۔ لیکن چونکہ مختلف انسانوں کا ردعمل کسی بھی مادے یا مضر تابکاری کے لیۓ مختلف ہوا کرتا ہے اس لیۓ خوراک مرگ کی مقدار ہر انسان کے لیۓ فردا فردا مختلف ہوتی ہے۔ اس معاملہ کو حل کرنے کے لیۓ خوراک مرگ کی اوسط نکال لی جاتی ہے، اور خوراک مرگ کی طبی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ؛ وہ مقدار خوارک کہ جس کو جسم میں داخل کرنے والے افراد (یا کوئی بھی جاندار) کی تعداد میں سے ایک طے شدہ فیصد ہلاک ہوجاۓ ۔ اسکی اکائی ؛ خوراک / کلوگرام جسمانی وزن ، ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی طے شدہ فیصد ، 50 فیصد لی جاتی ہے اور اس کو LD50 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یعنی یہ وہ مقدار ہوئی کہ جس کو اپنے جسم میں داخل کرنے والے جانداروں کی کل تعداد میں سے 50 فیصد ہلاک ہوجاۓ گی۔