خورخہ پاؤلو لمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
خورخہ پاؤلو لمان
خورخہ پاؤلو لمان

معلومات شخصیت
پیدائش اگست 26, 1939 (عمر نقص اظہار: «ا» کا غیر معروف تلفظ۔ سال)
ریو دے جینیرو  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش زیورخ، سویٹزرلینڈ
شہریت Brazil, Switzerland[1]
نسل Brazilian Swiss[2]
زوجہ Married[3]
اولاد 6[3]
عملی زندگی
تعليم ہارورڈ یونیورسٹی[3]
مادر علمی ہارورڈ یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کارجو، بینکار، ٹینس کھلاڑی  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل کارجو  ویکی ڈیٹا پر شعبۂ عمل (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل دولت US$30 ارب (فروری 2017)[3]
کھیل ٹینس  ویکی ڈیٹا پر کھیل (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک Flag of Switzerland (Pantone).svg سویٹزرلینڈ  ویکی ڈیٹا پر ملک برائے کھیل (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خورخہ پاؤلو لمان (Jorge Paulo Lemann) ایک برازیلی ارب پتی ہے۔ فوربز کے مطابق اس کے اثاثوں کی مالیت 29 ارب ڈالر ہے۔ وہ 1939 میں ریوڈی جنیرو میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ 1920 کی دہائی میں سوئزرلینڈ سے برازیل چلا گیا۔ اس کا خاندان 300 سالوں سے سوئس پنیر کا کام کرتا تھا۔ اس کی ماں کا تعلق باہیا کے کوکوا کے تاجرخاندان سے تھا۔ 17سال کی عمر میں لمان برازیل چھوڑ کر ہارورڈ چلا آیا۔ 1961 میں اس نے 20 سال کی عمر معاشیات میں گریجویشن مکمل کی۔ ہارورڈ کے بعد اس نے برازیل کے تیسرے قدیم ترین اخبارجرنل ڈو براسل میں کام شروع کر دیا۔ بظاہر وہ صحافت میں کامیاب نہیں تھا۔ اس کے بعد اس نے سوئزرلینڈ میں کریڈٹ سوئسی میں ٹریننگ شروع کر دی۔ لمان 5 بار برازیل کا نیشنل ٹینس چیمپئن بھی بنا۔ دوہری شہریت کے باعث اس نے ڈیوس کپ میں برازیل اور سوئزرلینڈ کی نمائندگی کی۔ اس نے ویمبلڈن میں بھی شرکت کی۔ 1971 میں 32 سال کی عمر میں لمان نے ایک غیر اہم بروکریج بانکو ڈی ایویسٹ منٹو گرانٹیا کو 8 لاکھ ڈالر میں خریدلیا۔ 1980 کی دہائی میں یہ کمپنی نوجوانوں کے کام کرنے کی پسندیدہ جگہ بن گئی۔ 1989 کے بعد لمان نے کمپنیوں میں سرمایہ کاری شروع کردی اور بہت سی کمپنیوں کو خرید لیا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Stefan Barmettler: Der Brauer vom Zuerichsee. Handelszeitung, Nr. 19, 8 مئی, 2014, p. 7
  2. Simon Bowers (جولائی 15, 2008)۔ "Jorge Paulo Lemann: A brewing, banking Brazilian billionaire"۔ The Guardian۔ London۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. ^ ا ب پ ت "The World's Billionaires"۔ Forbes۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. برازیلی ارب پتی ہائنز اور برگر کنگ کو خریدنے کے بعد 250 ارب ڈالر میں یونی لیور کو خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اردو پوائنٹ