خورشید احمد (جماعت اسلامی)
خورشید احمد (جماعت اسلامی) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 مارچ 1932ء (92 سال) دہلی |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | جماعت اسلامی پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جامعہ کراچی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا یونیورسٹی آف لیسٹر |
پیشہ | ماہر معاشیات ، سیاست دان ، فلسفی |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | یونیورسٹی آف لیسٹر |
اعزازات | |
بین الاقوامی شاہ فیصل اعزاز برائے خدمات اسلام (1990) |
|
درستی - ترمیم |
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان۔ ماہر تعلیم، ماہر اقتصادیات، ہمہ گیر مصنف اور ایک مبلغ اسلام۔
پیدائش
[ترمیم]پروفیسر خورشید احمد 23 مارچ 1932ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]آپ نے قانون اور اس کے مبادیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔ علاوہ ازیں اکنامکس اور اسلامیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، جبکہ ایجوکیشن میں یونیورسٹی کی طرف سے انھیں اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔
جماعت اسلامی
[ترمیم]پروفیسر خورشید احمد 1949 ء میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن بنے۔ 1953ء میں ناظم اعلٰی منتخب کیا گیا۔ 1956ء میں آپ جماعت اسلامی میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئے۔
خدمات
[ترمیم]پروفیسر خورشید احمد صاحب کی چیدہ چیدہ علمی خدمات کا اجمالی خاکہ اس طرح ہے۔
- پروفیسر صاحب 1978ء میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی بنے۔ وہ حکومت پاکستان کے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہے ۔
- ایک ماہر تعلیم کی حیثیت سے انھوں نے 1955ء سے لے کر 1958ء تک کراچی یونیورسٹی میں پڑھایا۔
- یونیورسٹی آف لیسٹر میں ریسرچ سکالر بھی رہے ہیں۔
- 1983ء سے 1987ء تک آپ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس کے چیئرمین رہے۔
- 1984ء سے 1992ء تک آپ انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اِن اسلامک اکنامکس لیسٹر کے ایڈوائزری بورڈ کے ارکان رہے ہیں،
- 1979 ء سے 1983 ء تک شاہ عبد العزیز یونیورسٹی جدہ کے وائس پریزیڈنٹ رہے۔
- 1974 ء سے 1978 ء تک اسٹینڈنگ کانفرنس آن جیوز، کرسچن، اینڈ مسلمزاِن یورپ برلن اینڈ لنڈن کے وائس پریذیڈنٹ رہے۔
- پروفیسر صاحب Center for the study of islam and Christian - Muslim Relations, Silly Oak colleges, Birmingham, UK1976 - 78 کی ایڈوائزری کونسل کے ارکان بھی رہے ہیں۔
- 1978 ء سے لے کر 1983 ء تک قومی ہجرہ کمیٹی کے رکن رہے۔
- 1986 ء اور 1987 ء میں سوڈان کے اسلامی قوانین کا جائزہ لینے والی قانون دانوں کی کمیٹی کے رکن رہے۔
- 1988 ء اور 1989 ء میں اسلامی ترقیاتی بینک جدہ کے ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی جائزہ کمیٹی کے ارکان رہے۔
- 1985 ،1997 اور 2002 ء میں سینٹ آف پاکستان کے رکن منتخب ہوئے اورسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور اقتصادی و منصوبہ بندی کے چیئرمین کے طور پر کام بھی کیا۔
- پروفیسرخورشید دو اداروں کے بانی چیئرمین ہیں۔ ایک انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد، دوسرا لیسٹر(یوکے) کی اسلامک فاؤنڈیشن۔
- اسلامک سنٹر زاریا (نائجیریا) ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، فاؤنڈیشن کونسل، رائل اکیڈمی فار اسلامک سولائزیشن عمان(اردن)کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن جبکہ اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی اور لاہور کے وائس پریذیڈنٹ ہیں۔
علمی ذوق
[ترمیم]پروفیسر صاحب نے اسلام ، تعلیم، عالمی اقتصادیات اور اجتماعی اسلامی معاشرے کے حوالے سے بہت سا کام کیا۔ اور اسی وجہ سے انھیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔
پروفیسر صاحب متعدد نظریاتی موضوعات پر مبنی رسائل وجرائد کی ادارت کرچکے ہیں۔ آپ نے اردو اور انگریزی میں ستر کتابیں تصنیف کی ہیں۔ کئی رسائل میں اپنی نگارشات عطا کر چکے ہیں۔ آپ سوسے زائد بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں ذاتی حیثیت میں یا نمائندہ کی حیثیت سے شریک ہو چکے ہیں۔ پہلی مرتبہ اسلامی معاشیات کو بطورعلمی شعبہ کے ترقی دی۔ اس کارنامے کے پیش نظر 1988ء میں پہلا اسلامی ترقیاتی بینک ایوارڈ عطاکیا گیا۔ آپ کے کارناموں کے اعتراف میں 1990ء میں شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ عطاکیا گیا۔ اسلامی اقتصادیات ومالیات کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں انھیں جولائی 1998ء میں پانچواں سالانہ امریکن فنانس ہاؤس لاربوٰ یوایس اے پرائز دیا گیا۔ دوسری بہت سی مصروفیات کے علاوہ فی الوقت آپ جماعت اسلامی کے ترجمان ماہنامہ ترجمان القرآن کے مدیر ہیں۔
دوران تعلیم پڑھنے کے ساتھ ساتھ ذاتی لائبریری میں اچھی کتب جمع کرنے کا شوق بھی رہا اور طالب علمی کے زمانے ہی سے ان کے پاس اچھی خاصی لائبریری رہی۔ میں جب کراچی میں تھے 1965ء میں، ان کے پاس 20ہزار کتابیں تھیں جن میں سے کچھ اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کو عطیہ کیں۔ لندن میں بھی ان کے پاس 7یا 8ہزار کتابیں تھیں جن کا بیشتر حصہ اسلامک سنٹر فاؤنڈیشن کو عطیہ کیا اور یہاں بہت سی کتب انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹیڈیز اسلام آباد کے سپرد کیں۔
تصانیف
[ترمیم]- مذہب اور دور جدید
- اسلامی فلسفہ حیات
- اسلامی نظام حیات
- اسلامی تحریک درپیش چیلنج
- ترقیاتی پالیسی کی اسلامی تشکیل
- امریکا مسلم دنیا کی بے اطمینانی 11 ستمبر سے پہلے اور بعد
- تفہیم القرآن ایک کتاب انقلاب
- بلوچستان کا مسئلہ
- دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک امریکا تعلقات کے اثرات
- پاکستان کی نظریاتی اساس
- تحریک آزادی کشمیر
- پاکستانی معیشت کی صورت حال ، مسائل اسباب، لائحہ عمل
نظام تعلم مطبوعہ ادارہ مطبوعات طلبہ
اعزازات
[ترمیم]خورشید احمد پر ملائشیاء ترکی اور جرمنی کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی کے مقالات لکھے گئے ہیں۔ 1982ء میں ان کی تعلیمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں ملائے یونیورسٹی آف ملائشیاء نے ، 1983ء میں تعلیم پر لغبرہ یونیورسٹی (لوف بورو) برطانیہ نے ، 2003ء میں ادبی شعبہ میں اور نیشنل نیشنل یونیورسٹی ملائشیاء نے 2006ء میں انھیں اسلامی معاشیات پر پی اے یچ ڈی۔ کی اعزازی ڈگریاں عطا کی ہیں۔
پروفیسر خورشید احمد کنگ عبد العزیز یونیورسٹی جدہ کے ایڈوائزر، سوڈان میں اسلامی قوانین کی تدوین کمیٹی کے رکن پارلیمنٹ، رائل اکنامکس سوسائٹی، ایسوسی ایشن نیشنل اکنامکس آف امریکا، اسلامی کونسل آف یورپ کے نائب صدر، اسلامی جمہوریہ اکیڈمی کراچی و لاہور کے چیئرمین، رائل اکیڈمی فار اسلامک سویلائزیشن اردن کے رکن اور قومی ہجرہ خدمات پاکستان کے ارکان ہیں ۔
پروفیسر خورشید احمد کو اقتصادیات اسلام میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اسلامی بنک نے 1990ء میں اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا جبکہ بین الاقوامی اسلامی خدمات انجام دینے پر سعودی حکومت نے 1990ء میں انھیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا ۔ امریکن فنانس ہاؤس نے 1998ء میں اسلامک فنانس اعزاز عطا کیا۔اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں اعلیٰ سول ایوارڈ نشانِ امتیاز 2010ء میں عطا کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- 1932ء کی پیدائشیں
- 23 مارچ کی پیدائشیں
- دہلی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- وصول کنندگان بین الاقوامی شاہ فیصل اعزاز برائے خدمات اسلام
- انگلستان میں پاکستانی تارکین وطن
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کے مسلمان محققین اسلام
- پاکستانی سیاست دان
- پاکستانی فلسفی
- پاکستانی ماہرین معاشیات
- پاکستانی محققین
- پاکستانی معلمین
- جماعت اسلامی
- جماعت اسلامی پاکستان کے سیاست دان
- جماعت اسلامی کے سیاست دان
- دہلی کی شخصیات
- علماء علوم اسلامیہ
- فضلا جامعہ کراچی
- فضلا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
- لاہوری شخصیات
- مہاجر شخصیات
- نشان امتیاز وصول کنندگان
- مملکت متحدہ میں پاکستانی تارکین وطن
- یونیورسٹی آف لیسٹر کے فضلا