دائرۃ المعارف الاسلامیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دائرہ معارف اسلامیہ سے رجوع مکرر)
دائرۃ المعارف الاسلامیہ
 

معلومات شخصیت
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دائرۃ المعارف الاسلامیہ یا انسائیکلوپیڈیا آف اسلام (انگریزی: Encyclopaedia of Islam) انگریزی زبان میں مسلمانوں اور اسلامی موضوعات مثلا تاریخ اسلام پر مبنی ایک دائرۃ المعارف ہے۔ یہ اسلام کا دائرۃ المعارف نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے بارے میں ایک دائرۃ المعارف ہے۔ اسے تحقیقی دنیا میں ایک معیاری دائرۃ المعارف سمجھا جاتا ہے۔ اسے ہر موضوع پر بہترین ماہرین نے تحریر کیا ہے اور اسے مکمل ہونے میں چالیس سال کا عرصہ لگا۔ اسے پہلے پہل 1913ء سے لے کر 1938ء تک انگریزی، فرانسیسی اور آلمانی (جرمن) زبانوں میں شائع کیا گیا۔ بعد میں اس کے کچھ حصوں کا اردو، ترکی اور عربی زبانوں میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔ اردو میں اسے مختصر اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے نام سے جامعہ پنجاب (پنجاب یونیورسٹی) لاہور نے 1953ء سے 1993ء تک مختلف حصوں میں شائع کیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]