دارالنخیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دارالنخیل مدینہ منورہ کے سے ناموں میں سے ایک نام ہے جو کھجوروں کی نسبت سے مشہور ہے
مدینہ منورہ کو دارالنخیل یا دارالنخل بھی کہا گیا : ز مانہ قبل از تاریخ سے ہی مدینہ طیبہ ( جو اس وقت یثرب کہلاتا تھا) کھجور کی پیداوار کے لیے مشہورتھا یہاں پر سب سے پہلے کھجور کی شجرکاری عمالقہ نے کی رب ذوالجلال نے ارض حبیب کو پانی کی نعمت سے مالا مال کیا ہوا تھا اس کے بعد جب قوم عاد کچھ دیر مدینہ طیبہ میں آباد ہوئی تو انھوں نے کنوئیں کھود کھود کر پانی کشید کیا اور اس زمیں کو مزید قابل کاشت کر دیا اور اس طرح مدینہ طیبہ نخیل ( یعنی کھجور )کی کاشت کے لیے مشہور ہو گیا ہجرت سے پہلے نبی الامی والعلیم الکریم ﷺ نے عالم رؤیا میں دیکھا کہ وہ ایک ایسے علاقے میں ہجرت کر یں گے جہاں کی زمین کی آبیاری کنووں سے کی جاتی تھی اور جہاں کھجور کی شجر کاری بکثرت تھی، یہ تھا رویائے صادقہ کا خا جس کی تعبیر مدینہ منور تھی آج بھی سعودی عرب کی سرزمین پرکم و بیش 300 ( تین صد اقسام کی کھجور ہوتی ہے جس میں سے 270 اقسام صرف بلدہ طاہر مدینہ منورہ میں پیدا ہوتی ہیں اسی نسبت سے مدینہ طیبہ کودارالنخیل یا دارالنخل بھی کہا گیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جستجوئے مدینہ صفحہ 100 عبد الحمید قادری اورینٹل پبلیکیشنز اردو بازار لاہور