دار العلوم منظر اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
دار العلوم منظر اسلام
دارالعلوم منظر اسلام
ManzareislamImage.jpg
منظر اسلام صدر دروازے کا منظر، پس منظر میں جامع مسجد رضا کے مینار نظر آرہے ہیں۔
تاسیس 1904ء
قسم اسلامی جامعہ
طلبہ 400
مقام بریلی، اتر پردیش، بھارت

منظر اسلام بریلی میں امام احمد رضا خان قادری کا قائم کردہ اسلامی جامعہ ہے۔یہ ادارہ ان تنظیموں اور اداروں میں سے ایک ہے جو امام احمد رضا خان سے منسلک ہیں۔ 1904ء میں اعلٰی حضرت نے بریلی میں منظر اسلام کی بنیاد رکھی۔[1] ہر سال اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے حفاظ قرآن، قراء، عالم اور فاضل گریجویٹ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

پس منظر[ترمیم]

احمد رضا خان کے والد نقی علی خان نے مصباح التہذیب کے نام سے 1872ء میں بریلی میں ایک عربی مدرسہ قائم کیا، جو بعد میں مصباح العلوم کے نام سے مشہور ہوا۔ 1894ء میں ایک اور عربی مدرسہ اشاعت العلوم کے نام سے قائم کیا گیا۔ لیکن اس وقت کے یہ مدارس باقاعدہ جامعہ مدارس کی طرح کام نہین کرتے تھے۔ آپ کے قریبی دوست سید امیر احمد اور شاگرد ظفر الدین بہاری کے اصرار پر مولانا احمد رضا خان بریلوی نے نئے مدرسے کے قیام کے لیے حامی بھر لی۔ اور پہلے ماہ کے اخراجات خود ادا کرنے کی ذمہ داری بھی لی۔ یوں 1904ء (1322ھ) بریلی میں رحیم یار خان نامی شخص کے مکان میں دو طلبا ظفر الدین بہاری اور عبد الرشید عظیم آبادی کو صحیح بخاری کا درس دیا۔[2]

قابل ذکر طلبا[ترمیم]

ابتدائی طلبا[ترمیم]

پہلے دو سالوں میں جو طلبا داخل ہوئے ان میں سے جو قابل ذکر علماء ہیں: مولانا احسان علی مظفر آبادی، اختر حسین، اشرف علی بنگالی، آفتاب الدین، اکبر حسین خان رامپوری، امام بخش، امیر حسن بنگالی، محمد ثناء اللہ، حامد حسین رامپوری، حامد علی الہ آبادی، حسنین رضا خان، حشمت علی خان قادری، حمید الدین چاٹگام، خیل الرحمان، دین محمد پنجابی، رحیم بخش بنگالی، اصغر علی نواکھلی، برکت اللہ میمن سنگھ بنگال، تجمل حسین بریلی، تمیز الدین پترا بنگال، تمیز الدین میمن بنگال[2]

افریقی طلبا[ترمیم]

جنوبی افریقا کے علماء میں سے بہت سے جامعہ رضویہ منظر اسلام کے طالب علم ہیں۔ ان علماء میں سے

  • مولانا عبدالحامد پالمر القادری
  • مولانا احمدمقدم القادری
  • قاری احمد خلیل رضوی
  • مولانا سید محمد حسین القادری
  • مولانا محمد خان القادری برکاتی
  • مولانا غلام محی الدین جعفر
  • مولانا عبدالہادی القادری
  • مولانا زین العابدین القادری رضوی
  • مولانا محمد مستقیم القادری
  • مولانا محمد آفتاب رضوی
  • اور مولانا نذیر فاروق رضوی

کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد مسعود احمد، پروفیسر، ڈاکٹر (ستمبر 2001). "امام احمد رضا اور منظر اسلام بریلی". معارف رضا (40): 70. http://imamahmadraza.net/Imageviewer.aspx?catid=7. 
  2. ^ 2.0 2.1 جلال الدین قادری (ستمبر 2001). "منظر اسلام کے اولین چند فضلا". معارف رضا 19 (40): 74، 75. http://imamahmadraza.net/Imageviewer.aspx?catid=7. 

بیرونی ربط[ترمیم]