دال (اناج)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دالیں

دال (Pulse) ((لاطینی: puls)‏,[1] ماخذ قدیم یونانی πόλτος: poltos "porridge"),[2] دانہ دار پھلی کی سالانہ فصل ہے جس میں ایک پھلی کے اندر ایک سے بارہ بیجوں پر مشتمل متغیر حجم، شکل اور رنگ میں ہوتی ہے۔ دال پروٹین کا اہم ذریعہ ہے اور اسے گوشت کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فوائد[ترمیم]

دالوں میں موجود فائبر کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کا لیول کم رہتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی دالیں مفید غذا ہے کیونکہ اس سے ان کے خون میں شوگر کی سطح میں زیادہ اضافہ نہیں ہوتا۔ دالیں فائبر وٹامن اور معدنیات کی موجودگی کی وجہ سے دل کی صحت کے لیے مفید ہے بالوں میں فولیٹ اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ دال میں فولاد بھی موجود ہوتا ہے جس سے خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں۔ اگر جسم میں فولاد کی کمی ہو تو دالوں سے اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. puls, Charlton T. Lewis, Charles Short, A Latin Dictionary, on Perseus Digital Library
  2. poltos, Henry George Liddell, Robert Scott, A Greek-English Lexicon, on Perseus Digital Library