دانتوں کا برش
Appearance
دانتوں کا برش یا ٹوتھ برش (انگریزی toothbrush) دانت صاف کرنے کا ایک ڈنڈی نما آلہ ہے۔ اس میں ایک چھوٹا سا برش ہوتا ہے جس میں پکڑنے کے لئے ہتھا (ہینڈل) لگا ہوتا ہے۔ ٹوتھ برش ایک خاص قسم کا برش ہوتا ہے جو دانتوں، مسوڑھوں اور زبان کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دانت صاف کرنے کا عمل اکثر باورچی خانے یا باتھ روم کے اندر ایک بیسن پر کیا جاتا ہے، جہاں باقی رہ جانے والے گند کو ہٹانے کے لیے بعد میں برش کو پانی سے دھویا جا سکتا ہے۔