دا لیڈی آف ہیون (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دا لیڈی آف ہیون
ہدایت کارایلی کنگ
پروڈیوسرMatthew Kuipers
تحریریاسر الحبيب
ستارے
موسیقیکریگ پریوس (اسکور )
سنیماگرافیمائک بریوسٹر
ایڈیٹراسٹیو مرسر
پروڈکشن
کمپنی
  • انلائٹمنٹ کنگڈم
ملکبرطانیہ
زبانانگریزی
بجٹ$15 ملین

دی لیڈی آف ہیون (انگریزی میں: The Lady of Heaven) ابتدائی اسلامی تاریخی واقعات پر مبنی ایک برطانوی انگریزی زبان میں فلم ہے۔ اس فلم ساز کے مطابق اس فلم میں موجودہ دور کی داعش جیسی شدت پسند تنظیم کی جنایتوں کے ضمن میں ابتدائی اسلامی تاریخی واقعات جیسے غدیر خم، مسئلہ بیعت خلافت کے معاملے میں علی ابن ابی طالب کے ساتھ بحث و مباحثہ، علی کے گھر کے دروازے کو آگ لگانے کی روایتی داستان اور فاطمہ زہرا کی وفات ( جسے اس فلم میں شہادت دکھایا گیا ہے، جو اہل تشیع کی بھی تاریخی روایت ہے) وغیرہ کی عکاسی کی گئی ہے۔

فلم کی عکس بندی کی خبریں آتے ہی کئی شیعہ علما نے اس کی مخالت کی۔ بعض شیعہ فقہا نے اس فلم کے بنانے میں مدد کرنے کو یا اس کی خرید و فروخت اور اسے دیکھنے کو بھی حرام قرار دیتے ہوئے اسے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان میں تفرقہ ڈالنے کی سازش قرار دیا۔

اس فلم کا نام 2017ء میں یَومُ الْعَذاب رکھا گیا تھا جسے اس کے مکمل ہونے کے بعد "خاتون جنت" میں تبدیل کیا گیا۔ اس فلم کو 30 دسمبر سنہ 2020ء کو محدود پیمانے پر ریلیز کیا گیا۔[1]

ایران حکومت نے ملک میں فلم پر مکمل پابندی لگائی۔

کردار[ترمیم]

فلم[ترمیم]

سنہ 2017ء میں اس فلم کی ریکارڈنگ کی دوران میں اس کا نام "یومُ‌ الْعَذاب" رکھا گیا تھا جسے اس کے مکمل ہونے کے بعد "خاتون جنت" (The Lady of Heaven) میں تبدیل کیا گیا۔ یہ فلم 30 دسمبر 2020ء کو محدود پیمانے میں ریلز ہوئی اس کا تخمینہ 15 ملین ڈالر تھا۔[3]

خلاصہ[ترمیم]

فلم دو کہانیوں پر مشتمل ہے، جن کے درمیان میں 1400 سال کا فاصلہ ہے؛ ایک عراقی بچہ جس کی ماں جنگ میں ہلاک ہو جاتی ہے، جب اس کو ایک شیعہ خاتون کی زبانی فاطمہ زیرا پر ڈھائے گئے مظالم سے باخبر ہوتا ہے تو وہ اس واقعے سے صبر کی اہمیت اور قدرت کا درس لیتا ہے۔

فلمی عملہ[ترمیم]

اس فلم کے ہدایت کار الی کینگ اور اس کا مصنف یاسر الحبیب ہے جو کویت ی نژاد برطانوی شیعہ عالم دین ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Anthony D'Alessandro (جون 29, 2020)۔ "Enlightened Kingdom Sets 'Lady Of Heaven'; Feature About Lady Fatima, Daughter Of Muhammad"۔ Deadline Hollywood 
  2. "Waring & McKenna | Oscar Garland"۔ waringandmckenna.com۔ 22 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2021 
  3. "THE LADY OF HEAVEN"۔ cinando.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2021