درِانفجاری مصمتات حقیقتا وقفیے/فجاریے (plosives) ہی ہیں لیکن ان کی ادائیگی کے وقت ہوا منہ کے اندر کی طرف کھینچی جاتی ہے یعنی پھیپھڑوں سے ہوا باہر کی طرف خارج نہیں ہوتی اسی لیے یہ مصمتات غیر ریوی مصمتات میں شامل ہیں یہ مصمتے دنیا کی 13% زبانوں میں پائے جاتے ہیں یہ مصمتات زیادہ تر افریقی زبانوں میں پائے جاتے ہیں تاہم ہند یورپی زبانوں میں سندھی واحد زبان ہے جس میں یہ آوازیں پائی جاتی ہیں آئی پی اے میں [ɓ] [ɗ] [ɠ] [ʄ] بآواز درانفجاری مصمتہ ہیں اس کے علاوہ ان کے بے آواز اقسام بھی ہیں جن میں مندرجہ بالا مصمتے کے ساتھ ◌̥ کی علامت لگا دی جاتی ہے مثلاﹰ ɓ̥
Didier Demolin؛ Hubert Ngonga-Ke-Mbembe؛ Alain Soquet (2002)۔ "Phonetic characteristics of an unexploded palatal implosive in Hendo"۔ Journal of the International Phonetic Association۔ ج 32 شمارہ 1: 1–15۔ DOI:10.1017/S0025100302000117۔ JSTOR:44526273۔ S2CID:143737389