مندرجات کا رخ کریں

درجہ حرارت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

درجۂ حرارت (temperature)، جیسا کہ اِصطلاح سے ظاہر ہے، حرارت (گرمائش اور ٹھنڈک) کے درجہ کو کہا جاتا ہے۔ با الفاظِ دیگر، گرمی یا سردی کی شدّت کو درجۂ حرارت کہاجاتا ہے۔ درجۂ حرارت سے پتا چلتا ہے کہ کوئی چیز یا نظام کتنا گرم یا سرد ہے۔ زیادہ گرمائش والی چیز یا نظام کا درجۂ حرارت زیادہ اور کم گرمائش (یا ٹھنڈک) والے چیز یا نظام کا درجۂ حرارت کم ہوتا ہے۔ یہ مادّہ کی ایک طبیعی خصوصیت ہے۔

کسی مادّہ کے جوہروں کی اِرتعاشی حرکت بھی درجۂ حرارت کہلاتی ہے۔ زیادہ درجۂ حرارت والے جسم کے جوہروں یا سالموں کی حرکت زیادہ جبکہ کم درجۂ حرارت والے جسم کی کم ہوتی ہے۔ کسی جسم کو جتنا گرم کیا جاتا ہے اُتنا ہی اُس کے جوہروں اور سالموں کی اِرتعاشی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔

درجۂ حرارت ماپنے کے لیے ایک آلہ استعمال کیا جاتا ہے جسے حَر پیما یعنی تھرما میٹر (Thermometer) کہاجاتا ہے۔

اِکائیاں

[ترمیم]

بین الاقوامی نظام (system international) میں درجۂ حرارت کی بُنیادی اِکائی کیلون ہے۔ اِس کے علاوہ دو اَور اِکائیاں درجۂ حرارت ماپنے میں اِستعمال ہوتی ہیں:

فارن ہائیٹ

[ترمیم]

اِس اِکائی کے مطابق نقط انجماد 32 ڈگری فارن ہائیٹ ہے۔

سیلسئیس

[ترمیم]

سیلسئیس پیمانہ میں نقطۂ انجماد 0 ڈگری سنٹی گریڈ ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]