دردانہ بٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دردانہ بٹ
دردانہ بٹ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 9 مئی 1938ء
وفات 12 اگست 2021 (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
کارہائے نمایاں "ففٹی ففٹی"، "آنگن ٹیڑھا"، "رسوائی"، "انتظار"، "تنہائیاں" میں کردار

دردانہ بٹ (ولادت: 9 مئی 1938ء - وفات: 12 اگست 2021ء) ایک پاکستانی اداکارہ تھیں۔ وہ "رسوائی"، "انتظار" اور "رانی" ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی تھیں۔ وہ بی بی کی حیثیت سے "تنہایاں" اور "تنہایاں نئے سلسلے" ڈراموں میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں۔[1][2][3]

ابتدائی اور پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

دردانہ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی، بعد میں وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو چلی گئیں جہاں انہوں نے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔ [4][5] تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اداکاری کا آغاز کیا، جہاں وہ کمرشل اور ماڈلنگ میں شامل ہوئیں جو انہوں نے پی ٹی وی چینل پر مختصر طور پر کی۔ [6] انھوں نے تھیٹر میں بھی کام کیا جہاں ایک ہدایت کار نے انہیں مزاحیہ ڈرامے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے اس کردار کو قبول کر لیا اور جلد ہی انہوں نے پی ٹی وی چینل پر بہت سارے ڈرامے کیے۔ ان کی فطری اداکاری اور اظہار خیالات کی وجہ سے ان کی تعریف کی گئی۔[7] 1978ء میں انھوں نے معین اختر کے ساتھ مذاحیہ پروگرام، "ففٹی ففٹی" میں ایک کردار کیا تھا، یہ پروگرام، 1984ء میں ختم ہوا، انھیں ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی اور وہ سامعین میں خوب مشہور ہوگئیں۔ [8] پھر 1980ء میں انہوں نے ڈراما آنگن ٹیڑھا میں سلطانہ صحیبہ کا جذباتی کردار کردار ادا کیا جس کی وجہ سے انھیں داد ملی۔[9] انھوں نے معین اختر کے ساتھ دوبارہ، 1982 میں مذاحیہ ڈراما "نوکر کے آگے چاکر" میں کام کیا۔[10] 1985ء میں انہیں ڈراما "تنہایاں" میں آفر ملی جسے انہوں نے مرینہ خان، شہناز شیخ اور بدر خلیل کے ساتھ قبول کیا، اس ڈراما میں انہوں نے بی بی کا کردار ادا کیا جو مرکزی کردار کے لئے ایک ماں کی شخصیت ہے جو ایک حادثے میں اپنے والدین کو کھو گئی تھی۔ ڈراما کامیاب رہا اور کاسٹ کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کے لئے پہچانا گیا۔[11][12][13][14][15]

فلمو گرافی[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال عنوان کردار نیٹ ورک
1978–1984 ففٹی ففٹی صفیہ پی ٹی وی
1980 آنگن ٹیڑھا سلطانہ صاحبہ پی ٹی وی
1982 نوکر کے آگے چاکر طاہرہ بیگم پی ٹی وی
1985 تنہائیاں بی بی پی ٹی وی
2008 رانی رانی کی ماں پی ٹی وی
2011 چھوٹی سی کہانی اماں بی پی ٹی وی
2011 ڈگڈگی اشرف کی ماں اے آر وائی ڈیجیٹل
2011 میرا نصیب نازیہ کی آنٹی ہم ٹی وی
2011 محبت روٹھ جائے تو سسٹر ورونیکا ہم ٹی وی
2011 پھر چاند پہ دستک معصومہ ہم ٹی وی
2012–2013 تنہائیاں نئے سلسلے بی بی پی ٹی وی
2016 مذاق رات بذات خود دنیا نیوز
2016 انتظار زویا کی ماں اے پلس ٹی وی
2017 میرے چھوٹے میاں امں جان ایکسپریس انٹرٹینمنٹ
2017 تھوڑی سی وفا سیمل کی دادی ہم ٹی وی
2017 بیگانگی' سندس اے پلس ٹی وی
2017 رانی نوکرانی شازیہ ایکسپریس اننٹرٹینمنٹ
2019 شریف شو مبارک ہو بذات خود جیو ٹی وی
2019–2020 رسوائی امں آے آر وائی ڈیجیٹل

فلم[ترمیم]

سال عنوان کردار
2016 ہجرت نانی[16][17]
2016 عشق پازیٹو راجو کی ماں[18]
2017 بالو ماہی ماہی کی ماں
2018 دل دیاں گلاں رانیہ کی دادی
2019 خشک پتے فرحت العین
2019 پرے ہٹ لو اماں جان[19][20]

ایوارڈ اور نامزدگی[ترمیم]

2018ء میں بہترین معاون اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں، [21][22][23] انہیں 1985 میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ 2009ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا،

وفات[ترمیم]

وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، حال ہی میں کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں، بعمر 83 برس 12 اگست 2021ء کو وفات پائی، [24]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Saim Ali is set for four films this year!". HIP. اگست 3, 2020. 
  2. "Sohai Ali Abro is all set to make her television comeback on Urdu1". HIP. اگست 4, 2020. 
  3. "Sonu Sood to star in upcoming Pakistani film". پاکستان Today. ستمبر 3, 2020. 
  4. "Durdana Butt Biography, Dramas". Pakistani.pk. اگست 2, 2020. 
  5. "Actress Durdana Butt". اگست 1, 2020. 
  6. "Movie Review: Balu Mahi is a cute love story with great music!". HIP. اگست 5, 2020. 
  7. "Balu Mahi's trailer falls short of our expectations". HIP. اگست 6, 2020. 
  8. "Mere Chotay Miyan aims to break stereotypes by featuring a non-mainstream couple". HIP. اگست 7, 2020. 
  9. "Review: Will Mustafa Finally Marry Lali In Sun Yaara". HIP. اگست 10, 2020. 
  10. "Three new dramas to look out for this season". HIP. اگست 11, 2020. 
  11. "Danish Nawaz outshines himself thanks to Sun Yaara". HIP. اگست 12, 2020. 
  12. "Sonu Sood to appear in Ishq Positive, Noor Bukhari tells HIP". HIP. اگست 14, 2020. 
  13. "Noor Bukhari's 'Ishq Positive' set to release on جولائی 22nd". HIP. اگست 18, 2020. 
  14. "Family ties & love is what keeps Sun Yara on our must watch list". HIP. اگست 19, 2020. 
  15. "Ishq Positive's theatrical trailer offers nothing new". HIP. اگست 20, 2020. 
  16. "HIP Review: 'Hijrat' is so bad that it's horrid". HIP. اگست 9, 2020. 
  17. "Hijrat's official trailer will release on دسمبر 18". HIP. اگست 15, 2020. 
  18. "In Focus: Ishq Positive goes down the (failed) Lollywood way". HIP. اگست 13, 2020. 
  19. "What are you watching this Eid?". HIP. اگست 16, 2020. 
  20. "Saba Qamar, Zahid Ahmed reunite for telefilm 'Naiki Kar Doob Marr'". HIP. اگست 17, 2020. 
  21. "Did your favorite make the cut for the 17th Lux Style Awards nominations?". HIP. اگست 8, 2020. 
  22. "Chupan Chupai leads LSA 2018 entertainment nominations". پاکستان Today. ستمبر 1, 2020. 
  23. "Saba Qamar, Zahid Ahmed set to release new telefilm on Eid". پاکستان Today. ستمبر 2, 2020. 
  24. "Dardana Butt Dies of Corona Virus". Gossip پاکستان. Gossip. 12-08-2021. اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2021.