درندہ
ظاہری ہیئت
درندہ (مانسٹر) خیالی یا فرضی مخلوق ہے جو ادب، لوک کہانیوں، اساطیر، فکشن اور مذاہب میں بیان کی جاتی ہے۔ انھیں عموماً خطرناک اور حملہ آور صورت میں دکھایا جاتا ہے، جن کی عجیب الخلقت یا بد نما شکل انسانوں میں خوف اور دہشت پیدا کرتی ہے۔ درندے اکثر بگڑی ہوئی صورت، غیر معمولی یا بد صورت جانوروں جیسے ہوتے ہیں یا پھر بالکل نئی مخلوقات کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ ان کی شکل انسانی بھی ہو سکتی ہے، جیسے متغیر انسان، بھوت، ارواح، خون آشام یا زومبی وغیرہ۔ یہ ما فوق الفطرت طاقتیں رکھ بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی لیکن عموماً ہلاکت یا تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انسانی دنیا کے سماجی یا اخلاقی نظام کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔