مندرجات کا رخ کریں

درویش رسولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
درویش رسولی
ذاتی معلومات
پیدائش (1999-12-12) 12 دسمبر 1999 (26 سال)
صوبہ لغمان, افغانستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 45)3 مارچ 2022  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ٹی2014 دسمبر 2024  بمقابلہ  زمبابوے
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2017مس عینک نائٹس
2018بلخ لیجنڈز
2019–تاحالڈھاکہ ڈومینیٹرز
2025کھلنا ٹائیگرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 9 23 60 62
رنز بنائے 118 2052 2339 1324
بیٹنگ اوسط 16.85 62.18 48.72 27.58
100s/50s 0/1 6/8 7/16 0/10
ٹاپ اسکور 58 249 148 78
کیچ/سٹمپ 0/– 24/0 22/0 28/3
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 24 مارچ 2025ء

درویش رسولی (پیدائش: 12 دسمبر 1999ء) ایک افغان کرکٹ کھلاڑی ہے۔ اس نے مارچ 2022ء میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [1]

مقامی کیریئر

[ترمیم]

اس نے 13 اگست 2017ء کو 2017ء کے غازی امان اللہ خان ریجنل ایک روزہ ٹورنامنٹ میں سپن گھر ریجن کے لیے اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [2] تین دن بعد اپنے دوسرے لسٹ اے میچ میں اس نے اپنی پہلی سنچری بنائی جب اس نے آمو ریجن کے خلاف ناٹ آؤٹ 130 رنز بنائے۔ [3] انھوں نے 14 ستمبر 2017ء کو مس عینک نائٹس کے لیے 2017 شپیزا کرکٹ لیگ میں اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا۔ [4] وہ 2018ء کے احمد شاہ ابدالی 4 روزہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے جنھوں نے آٹھ میچوں میں 1,073 رنز بنائے۔ [5] ستمبر 2018ء میں انھیں افغانستان پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں بلخ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6]

بین الاقوامی کیریئر

[ترمیم]

دسمبر 2017ء میں انھیں 2018ء کے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے لیے افغانستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [7] مئی 2018ء میں انھیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [8] دسمبر 2018ء میں اسے 2018ء کے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے افغانستان کی انڈر 23 ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [9] نومبر 2019ء میں انھیں بنگلہ دیش میں 2019ء کے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے افغانستان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [10] فروری 2022ء میں انھیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامیسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [11] اس نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 3 مارچ 2022ء کو افغانستان کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔ [12]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Darwish Rasooli"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-13
  2. "6th Match, Ghazi Amanullah Khan Regional One Day Tournament at Khost, Aug 13 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-13
  3. "9th Match, Ghazi Amanullah Khan Regional One Day Tournament at Khost, Aug 16 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-16
  4. "8th Match, Shpageeza Cricket League at Kabul, Sep 14 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-14
  5. "Alokozay Ahmad Shah Abdali 4-day Tournament, 2018: Most runs"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-12
  6. "Gayle, Afridi, Russell: icons in Afghanistan Premier League"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-11
  7. "Mujeeb Zadran in Afghanistan squad for Under-19 World Cup"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-07
  8. "Afghanistan pick four spinners for inaugural Test"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-29
  9. "Afghanistan Under-23s Squad"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-03
  10. "Afghanistan Emerging travels to Bangladesh for Asia Cup"۔ Afghanistan Cricket Board۔ 2021-12-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-12
  11. "Nabi included in ODI squad for Bangladesh series"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-14
  12. "1st T20I (D/N), Mirpur, Mar 3 2022, Afghanistan tour of Bangladesh"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-03