دریائے واپیٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

واپیٹی دریا کینیڈا کے صوبوں برٹش کولمبیا کے مشرق جبکہ البرٹا کے مغرب سے گذرتا ہے۔ یہ دریا دریائے سموکی سے ملنے والی اہم شاخ ہے۔

واپیٹی مقامی کری زبان میں ایلک نامی جانور کو کہتے ہیں۔

بہاؤ[ترمیم]

دریائے واپیٹی ٹک جھیل سے شروع ہوتا ہے جو درہ واپیٹی کے مشرق میں واقع ہے۔ یہاں سے یہ دریا بہتا ہوا شمال مشرق کی جانب بڑھتا ہے اور البرٹا سے گذرتا ہے۔ آگے چل کر یہ دریا دریائے سموکی سے مل جاتا ہے۔

مغرب سے مشرق کی جانب یہ دریا پہاڑی علاقوں سے گذرتا ہوا میدانوں کو جاتا ہے۔

دہانے کے قریب اس دریا کا بہاؤ تقریباً 100 مکعب میٹر فی سیکنڈ کی اوسط رکھتا ہے۔