دسوہہ (242 آر بی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

دسوہہ فیصل آباد

دسوہہ(Dasuha)سمندری روڈ، فیصل آباد میں واقع پنجاب پاکستان کا ایک قدیم ترین گاؤں ہے

اس کے قریب ہی مرکز دارالاحسان قائم ہے جس

کی وجہ شہرت ابو انیس محمد برکت علی لودھیانوی ہیں۔

جب ساندل بار کی آبادکاری شروع ہوئی تو اُس وقت دسویا (ہوشیارپور) انڈیا سے سات لوگوں کی ایک ٹولی جس میں چار مرد اور تین عورتیں تھیں آ کر یہاں آباد ہوئے جس کو آج ہم دسوہہ کے نام جانتے ہیں۔ انہوں اپنے آبائی علاقے کی نسبت سے اس جگہ کا نام بھی دسویا رکھا جو بعد میں دسویا Dasuya سے دسوہہ Dasuha بن گیا۔ (دسویا کے معنی دس دفعہ آباد ہونے والا)۔ دسویا (جو اب ہوشیارپورکا میونسپل ٹاون ہے) سے دسوہہ(فیصل آباد) کا فیصلہ تقریبًا424 کلومیٹر ہے۔ دسوہہ کورکھ برانچ نہرکے دو راجبائے سیراب کرتے ہیں جن کو پنجابی میں سوہ کہتے ہیں دسوہہ رکھ برانچ نہر سے سیراب ہونے والا،242 گاؤں ہے اسی وجہ سے دسوہہ242/ ر۔ ب کہاجاتا ہے دسوہہ فیصل آباد کا قدیم ترین دیہات ہے دسوہہ بوائز ہائی اسکول فیصل آباد شہراور برصغیر کے دیہاتوں میں قائم ہونے پہلا ہائی اسکول ہے جس کی بنیاد1909 میں مہرآبادان نے رکھی تھی۔ یکم مئی 1936ء کو خان صاحب مہر آبادان اس دنیا سے رخصت ہو گے جنہیں اسکول کے صحن میں ہی دفن کیا گیا۔گورنر پنجاب جنرل ایڈوائر نے بھی مہر آبادان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا جو اسکول میں ایک تختی پر کنندہ کیے گئے ہیں۔"دسوہہ ہائی اسکول صوبے میں واقع چند اہم اداروں میں سے ایک ہے جس کی اہمیت اس لیے بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ ایک چھوٹے گاؤں میں واقع ہے۔ یہ آبادان کے خواب کی تعبیر ہے جن کا موازنہ سرسید احمد خان سے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ سرسید کو نوابوں، مہاراجوں اور وائسرائے کی مدد حاصل تھی لیکن آبادان نے اپنی زمین بیچ کر اس خواب کو پورا کیا۔"قیامِ پاکستان کے بعد ستر کی دہائی میں ذو الفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں زمیندارہ اسکول کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا اور اب ادارے کے انتظامات گورنمنٹ اسکول کے طور پر چلائے جا رہے ہیں۔ اب یہ گورنمنٹ زمیندرہ اسلامیہ ہائی اسکول دسوہہ فیصل آباد کے نام سے مشہو رہے۔ ایک وقت تھا جب یہ اسکول تعلیم و کھیل میں پورے برصغیرمیں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا تھا۔ اس اسکول سے فارغ التحصیل چند نمایاں طلبہ

  • (1) پاکستان کی طرف سے پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجا محمد سرور شہیدنے1927ء میں زمیندرہ اسلامیہ ہائی اسکول دسوہہ سے میٹرک پاس کیا
  • (2) پاک بحریہ کے   12 چیف آف نیول  سٹاف ایڈمرل  محمد افضل طاہر نے میٹرک دسوہہ ہائئ اسکول سے پاس کیا
  • (3) سابقہ ڈیپٹی کمشنر دہلی (بھارت) رامیش لال کندن
  • (4) بھارتی ہاکی ٹیم کے سابقہ کپتان لال شاہ بخاری مرحوم 
  • (5)پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابقہ کپتان عبد الحمید
  • (6)سابقہ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب مہر محمد صدیق
  • (7)سابقہ صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مہر محمد صادق
  • (8) سابقہ رکن اسمبلی چوہدری سلطان احمد
  • (9)سابقہ رکن اسمبلی چوہدری غلام نبی
  • (01)سابقہ رکن اسمبلی چوہدری بشیر احمد
  • (10)رکن اسمبلی میاں محمد فاروق شامل ہیں

حوالہ جات[ترمیم]