دشمن کا سامنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دشمن کا سامنا
White Right:Meeting The Enemy
نوعیت دستاویزی
ہدایات دیا خان
تھیم موسیقی ڈینی فیرنٹ
نک کنگسلے
نشر مملکت متحدہ
زبان انگریزی
تیاری
فلم ساز
دیا خان
اینڈیو سمتھ
ڈیرن پرنڈل
عکس نگاری دیا خان
ڈیرن پرنڈل
دورانیہ 60 منٹ
پروڈکشن ادارہ فیوز فلمز
تقسیم کار فیوز فلمز
نشریات
11 دسمبر 2017 (2017-12-11)

دشمن کا سامنا (White Right: Meeting the Enemy) کو دیا خان نے فیوز فلمز کے تحت 2017 میں تخلیق کیا ۔ اس فلم کو برطانیہ کے آئی ٹی وی نامی پرائیویٹ چینل نے 17 دسمبر 2017ء میں نشر کیا۔

پس منظر و کہانی[ترمیم]

اس فلم کو بنانے کے لیے دیا خان نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کیا۔ تاکہ وہاں دائیں بازو کے نسل پرستوں سے مل کر ان کی نفرت کے پیچھے کی ذاتی و سیاسی وجوہات جان کر اسے دوسرے لوگوں تک پہنچائے۔ اس فلم کی تحریک دیا خان کو بی بی سی پر اپنے دیے گئے انٹرویو سے ملی۔ جس میں انہوں نے کثیر الثقافتی معاشرے کے حق میں بات کی تھی۔ جس کے نتیجے میں انہیں بہت زیادہ نفرت انگیز ای میل کا سامنا کرنا پڑا۔ چنانچہ دیا خان نے اس نفرت کی وجوہات جاننے کے لیے ان لوگوں سے ملنے کا منصوبہ بنایا جنہیں وہ ناپسند کرنے کے علاوہ وہ ہمیشہ سے کتراتی رہی تھیں۔

بقول دیا خان جب انہوں نے اس فلم کو شروع کیا تھا تو وہ اتنی پُر امید نہ تھیں لیکن فلم کے خاتمے پر وہ خاصی پُر امید تھیں کہ اس نفرت کو ختم کیا جا سکا۔ فلم کے آخر میں ایک سین اس کی گواہی دیتا ہے کہ فلم کا ایک کردار جو فلم کے وسط میں کہتا ہے کہ وہ سب غیر ملکیوں کو امریکا سے نکالنا چاہتا ہے۔ دیا خان نے اُس سے سوال کیا، کیا میں بھی اُن میں شامل ہوں۔ اس کردار کا نے اثبات میں جواب دیا۔ جب دیا خان ابھی فلم کی تدوین میں مصروف تھیں، تو اسی آدمی نے فون کر کے بتایا کہ میں نے اس نسل پرست تحریک سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ دیا نے پھر سوال کیا کہ اب جب تم تبدیل ہو چکے، کیا تم اب بھی مجھے ملک بدر کرنا چاہو گے تو اُس نے نفی میں جواب دیا کہ نہیں، اب میں تمہیں اپنا دوست سمجھتا ہوں۔ چند ماہ پہلے فلم کے کین پارکر نامی ایک اور کردار نے نسل پرست تحریک سے کنارہ کر لیا ہے۔ جس کا ذکر اُس نے امریکا کی مشہور اخبار یو ایس اے ٹوڈے میں کیا [1]۔

اداکار[ترمیم]

  • فرینک می انک
  • پردیپ سنگھ کالیکا
  • آرنو میشالیس
  • جیف شوایپ
  • برائن کلپیپر
  • کین پارکر
  • پیٹر تھیفت
  • رچرڈ بی سپینسر
  • جیرڈ ٹیلر

اعزازات و نامزدگیاں[ترمیم]

سنہ اعزاز زمرہ نتیجہ
2018 ایمی اعزاز حالات حاضرہ [2]۔ فاتح
2018 رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی ہدایتکار۔ دستاویزی [3]۔ فاتح
2018 پیس جام جیوری کا خصوصی اعزاز [4] فاتح
2018 روری پیک اعزاز حالات حاضرہ کے لیے سونی امپیکٹ اعزاز [5] فاتح
2018 فلم و ٹیلی ویژن کی خواتین: برطانیہ بی بی سی نیوز و حقائق اعزاز [6] فاتح
2018 ایشین میڈیا اعزاز بہترین تحقیق۔[7] فاتح
2018 برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز حالات حاضرہ [8]۔ نامزد
2018 فرنٹ لائن کلب اعزاز براڈکاسٹنگ [9]۔ نامزد

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Monica Rhor۔ "He was a KKK member, then a neo-Nazi: How one white supremacist renounced hate"۔ usatoday.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018۔
  2. "Ny Emmy-pris til Deeyah Khan – for filmen der hun møtte fienden" (نارویجین زبان میں)۔ dagsavisen.no۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 2018۔ Check date values in: |accessdate= (معاونت)
  3. RTS۔ "Winners of the RTS Craft & Design Awards 2018 announced"۔ rts.org.uk۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018۔
  4. NTB۔ "Deeyah Khans høyreekstremist-dokumentar vant pris i Monte Carlo" (نارویجین زبان میں)۔ www.medier24.no۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 2018۔ Check date values in: |accessdate= (معاونت)
  5. Rory Peck Trust۔ "WOMEN FREELANCERS TRIUMPH AT RORY PECK AWARDS 2018"۔ rorypecktrust.org۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 2018۔ Check date values in: |accessdate= (معاونت)
  6. STEWART CLARKE۔ "Phoebe Waller-Bridge, Rungano Nyoni Win Women in Film & TV U.K. Awards"۔ variety.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2018۔
  7. Raj Baddhan۔ "The Asian Media Awards 2018 were held on Thursday 25th اکتوبر at the Hilton Manchester Deansgate."۔ bizasialive.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 2018۔ Check date values in: |accessdate= (معاونت)
  8. "CURRENT AFFAIRS"۔ www.bafta.org۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 2018۔ Check date values in: |accessdate= (معاونت)
  9. "Shortlist 2018"۔ www.frontlineclub.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018۔