دلدار پرویز بھٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دلدار پرویز بھٹی
دلدار پرویز بھٹی

معلومات شخصیت
پیدائش 30 نومبر 1940(1940-11-30)
گوجرانوالہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات اکتوبر 30، 1994(1994-10-30) (عمر  53 سال)
نیویارک شہر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ ٹیلی ویژن اورریڈیو میزبان, کالج پروفیسر
دور فعالیت 1970-1994

دلدار پرویز بھٹی پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف تھے۔ وہ 30نومبر 1948ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور مدرس کیا تھا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے۔ وہ ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔ انہیں بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کیے۔ وہ پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ انہوں نے ٹی وی پر جواں فکر کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے اور اپنی زندگی میں تین کتابوں کو تحریر کیا، جن میں 'دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبر‘‘نمایاں ہیں۔30اکتوبر 1994ء کو امریکا میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کے دوران میں دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دلدار پرویز بھٹی انتقال کر گئے تھے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]