مندرجات کا رخ کریں

دماغی نخاعی سیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دماغی نخاعی سیال (انگریزی: Cerebrospinal fluid مخفف CSF) یہ پانی کی طرح کا شفاف سیال ہے جو زیادہ تر دماغ کے مشیمی صغیرہ (Choroid Plexus) سے پیدا ہو کر دماغ کے بطون اور نخاع کے وسطی نلی میں چلا جاتا ہے۔ پھر یہ دماغ کے بعض سوراخوں کے ذریعہ دماغ کے باہر زیر عنکبوتی فضا (Sub-arachnoid Space) میں جمع ہوتا اور وہاں سے خون میں داخل ہو جاتا ہے۔ اس کی مقدار دماغ اور اس کی اطراف میں تقریباً 150 مکعب سنٹی میٹر ہوتی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں یہ کم و بیش چار سو مکعب سمر تیار ہو جاتا ہے۔ دماغی نخاعی سیال کا ایک اہم فعل یہ ہے کہ وہ دماغ کی اطراف ایک گدی کا کام دیتا ہے اور دماغ کو ضربات کے اثر سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے مشتملات میں لحمین، نمکیات اور کریات دموی کے علاوہ گلوکوز وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ یہ سیال کمر کے فقروں کے درمیان سلائی ڈال کر زیر عنکبوتی فضا سے نکالا جا سکتا ہے۔ اس عمل کو لمبر پنچر کہتے ہیں۔ اور یہ تشخیص مرض کے لیے حاصل کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر سرسام، ورم دماغ کے لیے کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]