دما دم مست قلندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
"دما دم مست قلندر"
گیت by رونا لیلی
صنف قوالی
کمپوزر عاشق حسین
بول نگار امیر خسرو، بلھے شاہ نے مزید ترمیم کی

دما دم مست قلندر ایک روحانی گیت جو سندھ کے انتہائی قابل احترام صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر سیہونی کے اعزاز میں لکھا گیا ہے۔ گیت کی اصل شاعری سب سے پہلے تیرہویں صدی عیسوی کے صوفی شاعر امیر خسرو نے لکھی، بعد میں اس میں بلھے شاہ نے مزید ترمیم کی۔ اس گیت کی جدید دُھن مشہور نغمہ ساز استاد عاشق حسین نے پیش کی،[1] اور بعد میں بہت سے پاکستانی موسیقاروں جیسے کہ نور جہاں، نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین، صابری برادران، ریشماں، کومل رضوی اور جنون وغیرہ نے اسے گایا۔ اس گیت کو بہت سے بھارتی موسیقاروں جیسے کہ ہنس راج ہنس، وڈالی برادرز اور میکا سنگھ نے بھی گایا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سہیل یوسف Umar۔ "Dama Dam Mast Qalandar: The man behind the melody"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔