مندرجات کا رخ کریں

دندانی-لثوی مصمتے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لسانیات میں دندانی لثوی مصمتے (Denti-alveolar consonant) ایسے کنسوننٹ ہے جو الوئولر رج اور اوپری دانتوں کے مخالف چپٹی زبان کے ساتھ چھو کر ادا کیے جاتے ہیں، مثلاً فرانسیسی ،اطالوی اور ہسپانوی زبانوں میں/t//d /۔ ایک ڈینٹی-الوئولر کنسوننٹ صرف دانتوں پر ادا ہونے کی بجائے پری الوئولر(قبل لثوی) اور لامینل(ورقی)) ہوتا ہے۔

اگرچہ ڈینٹی-الوولر کنسونٹس کو اکثر "ڈینٹل" کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ دانتوں کے ساتھ صرف آگے کا رابطہ نظر آتا ہے، زبان کے رابطہ کا نقطہ جو پیچھے کی طرف ہے وہ سب سے زیادہ متعلقہ ہے، کیونکہ یہ گونج کی زیادہ سے زیادہ صوتی جگہ کی وضاحت کرتا ہے اور ایک کنسونٹ کو ایک خصوصیت دیتا ہے۔  [صفحہ درکار][page needed]

فرانسیسی میں، سب سے پیچھے والا رابطہ الوئولر یا کبھی کبھی قدرے پری الوئولر ہوتا ہے۔ ہسپانوی میں،/t//d/ ورقی دندانی-لثوی ہیں اور/l//n/ لثوی ہیں۔ یہ /l/ اور /n/ جب /t/ اور /d/ کے ساتھ آتے ہیں تو دندانی لثوی ہی بن جاتے ہیں۔[1] اسی طرح، اطالوی زبان میں/t/, /d/, /t͡s/, /d͡z/ڈینٹی-الوئولر ہیں اور/l//n/ لثوی ہیں۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  • Eugenio Martínez-Celdrán؛ Ana Ma. Fernández-Planas؛ Josefina Carrera-Sabaté (2003)، "Castilian Spanish"، Journal of the International Phonetic Association، ج 33، ص 255–259، DOI:10.1017/S0025100303001373، 2021-08-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا، اخذ شدہ بتاریخ 2025-05-17
  •  Derek Rogers؛ Luciana d'Arcangeli (2004)، "Italian"، Journal of the International Phonetic Association، ج 34، ص 117–121، DOI:10.1017/S0025100304001628